امریکہ کے ادارے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے 2023 میں ان 10 انتہائی عجیب و غریب اشیا کی فہرست جاری کی ہے، جن کو مسافروں نے طیاروں میں لے جانے کی کوشش کی تھی۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق ٹی ایس اے نے گذشتہ سال امریکی ہوائی اڈوں پر 85 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی سکریننگ کی، جس سے جمع ہونے والی چیزوں میں کچھ پریشان کن سامان بھی شامل تھا۔
امریکی ایجنسی جو چیزیں جہاز میں ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دیتی ان کی فہرست میں خطرناک سے لے کر حیران کر دینے والی اشیا بھی شامل ہیں۔
ٹی ایس اے نے نو جنوری کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تھریڈ میں لکھا: ’2023 میں ٹی ایس اے کی جانب سے پکڑی جانے والی سرفہرست 10 چیزیں۔‘ اس میں ان عجیب و غریب چیزوں کی تصاویر بھی شامل تھیں۔
ننجا کے لیے استعمال ہونے والے ناروٹو چاقو اس فہرست میں سب سے نیچے آتے ہیں۔ یہ چاقو بوسٹن کے لوگن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بیگ سے برآمد ہوئے۔
Any way you slice it, #8 was a bad idea. This knife was found hidden inside a loaf of keto bread @flySEA airport. pic.twitter.com/K0mIS2UhXI
— TSA (@TSA) January 9, 2024
ٹی ایس اے نے نویں نمبر پر چار نقلی راکٹوں کو رکھا ہے۔ وہ منیاپولس سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بیگ سے چیکنگ کے دوران ملے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایجنسی نے ’کیٹو بریڈ‘ کے اندر چھپائے گئے چاقو کے بارے میں لکھا: ’یہ کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔ نمبر آٹھ برا خیال ہے۔‘
تصویر میں دکھایا گیا کہ کٹی ہوئی ڈبل روٹی میں چاقو رکھ کر اسے پلاسٹک کی تھیلی میں پیک کیا گیا تھا۔ یہ سیئٹل ٹیکوما بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پکڑا گیا۔
یہ فہرست ساتویں نمبر پر مزید دلچسپ ہو جاتی ہے جب ٹی ایس اے نے کیکڑے ابالنے والے پاؤڈر کے ڈبے میں موجود ایک پیکٹ کھولا۔ ایجنسی نے مذاقاً لکھا کہ ’اس کی منصوبہ بندی اچھی طرح نہیں کی گئی۔‘ یہ نیو اورلینز میں پکڑا گیا تھا۔
ٹی ایس اے کا کہنا ہے کہ نمبر سات پر نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں بم ناکارہ بنانے والے سکواڈ نے ایک مسافر کے بیگ میں سے 35 ملی میٹر کا میزائل برآمد کیا۔
الاسکا کے شہر اینکرج میں ایجنسی نے ایک مصنوعی پاؤں کے اندر چھپا ہوا چاقو پکڑا۔ ٹی ایس اے نے طنزیہ انداز میں لکھا: ’یہ آئیڈیا زیادہ اچھا نہیں ہے۔‘
#3 is an explosive find… no really. Shout out to our officers @FlySMF airport. They detected this IED CO2 cartridge a passenger tried to bring. pic.twitter.com/QkPe5MMmY0
— TSA (@TSA) January 9, 2024
چوتھے نمبر پر ایک مکمل طور پر بھرے ہوئے آتشیں اسلحے کو رکھا گیا، یہ بھی نیو اورلینز ہوائی اڈے سے پکڑا گیا تھا۔
ٹی ایس اے نے لکھا: ’یہ بارودی مواد کے 163 راؤنڈز سے بھرا ہوا تھا۔ اگر آپ آتشیں اسلحے کے ساتھ سفر کر رہے ہیں، تو براہ مہربانی اس بات کا تعین کریں کہ اسے مناسب طریقے سے پیک کریں اور لے جانے سے پہلے اس بارے میں آگاہ کریں۔‘
ٹی ایس اے نے اس وقت ایک ’سنسسی خیز چیز‘ پکڑی جب انہوں نے سیکرامنٹو میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) نکالا۔
دوسرے نمبر پر ایجنسی نے ڈائپر کے اندر چھپائی گئی بھنگ کو رکھا ہے، جو نیویارک کے لاگارڈیا ہوائی اڈے پر پکڑی گئی تھی۔
پہلے نمبر پر اوکلاہوما کے تلسا ہوائی اڈے پر بینگ انرجی ڈرنک کے اندر ایک ’غیر فعال آئی ای ڈی‘ پایا گیا۔
ٹی ایس اے نے لکھا کہ ’یہ ہوائی اڈے پر دن کے آغاز کرنے کے لیے حوصلہ افزا طریقہ نہیں ہے۔‘
10 جنوری کو ٹی ایس اے نے کہا کہ مذاق سے ہٹ کر انہوں نے مختلف ہوائی اڈوں کی سکیورٹی چیک پوسٹوں پر چھ ہزار 700 سے زیادہ آتشیں اسلحے کو قبضے میں لیا۔ ان میں سے 93 فیصد لوڈڈ تھے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ایک سال میں سب سے زیادہ آتشیں اسلحہ روکنے کا ریکارڈ 2023 میں ٹوٹا ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent