گجرانوالہ کا بوفے، جہاں فلسطین کے تمام لذیذ کھانے موجود ہیں

گجرانوالہ مغل محل ہوٹل میں پیش کی جانے والی فلسطین کی مشہور ڈشز میں شاورما، مٹن زینا، مسخن، مقلوبہ، متبل اور آلو کے کیوبز سمیت دیگر کھانے موجود ہیں۔

گجرانوالہ میں پہلی مرتبہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی بوفے متعارف کروایا گیا ہے، جس میں فلسطین کی تمام مشہور ڈشز موجود ہیں۔

ہوٹل کے مالک نے دعویٰ کیا کہ ’اس سے پہلے گجرانوالہ تو کیا پورے پاکستان میں اس طرح سے فلسطینی بوفے متعارف نہیں کروایا گیا۔‘

گجرانوالہ مغل محل ہوٹل میں پیش کی جانے والی فلسطین کی مشہور ڈشز میں شاورما، مٹن زینا، مسخن، مقلوبہ، متبل اور آلو کے کیوبز سمیت دیگر کھانے موجود ہیں۔

اس بوفے کی اہم بات یہ ہے کہ اس کی فروخت کے 10 فیصد سے فلسطینیوں کی امداد کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہوٹل کے مالک نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بطور پاکستانی اور مسلم ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی جہاں بھی ہوں، فلسطین میں ہوں، غزہ میں ہوں، کشمیر میں ہوں، ہمیں ان کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔ جس طرح بھی ہم نے یہ پہل کی، ہم نے اپنی فروخت کا 10 فیصد فلسطین کے لیے وقف کر دیا۔‘

انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ فلسطینی بوفے متعارف کروانے کا آئیڈیا ان کی بہن کا تھا جو خود ایک خاتون خانہ ہیں۔

’کیونکہ ہمارے ہاں لوگ فلسطینی ڈشز کے بارے میں اتنا نہیں جانتے۔ فلسطینی بوفے کو گجرانوالہ کی عوام نے اتنا پسند کیا کہ اب وہ ہفتے میں چار دن کی بجائے سات دن ہی لگایا جاتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ کی عوام فلسطینی شوارما اور پلاؤ بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام نے بھی فلسطینی کھانوں کو خوب پسند کرتے ہوئے تمام لوگوں کو یہ کھانا کھانے کا مشورہ دیا۔ جس سے عوام کو یہ تاثر بھی رہے گا کہ وہ فلسطین کی مدد کرنے میں اپنا ایک ادار ادا کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا