متحدہ عرب امارات میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 2026 سے کر دیا جائے گا جس کے معاہدے پر اتوار کو دستخط کر دیے گئے ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق معاہدے پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی شرکت کی۔
معاہدے پر دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور برٹش سکائی پورٹس انفراسٹرکچر اور یو ایس جوبی ایوی ایشن نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر دستخط کیے۔
. @HHShkMohd witnesses the signing of agreement to launch aerial taxis in #Dubai by 2026. The signing took place on Day 0 of the World Governments Summit. pic.twitter.com/VAN9RayJFr
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 11, 2024
ایکس پر دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاہدے کے تحت دبئی دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں 2026 تک الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) طیاروں کے ذریعے مستقل فضائی ٹیکسی خدمات کے لیے ’ورٹی پورٹس‘ کا مکمل طور پر تیار کردہ نیٹ ورک ہوگا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے افتتاحی مرحلے میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دبئی ڈاؤن ٹاؤن، دبئی مرینا اور پام جمیرہ جیسے اہم مقامات کے قریب واقع چار ورٹی پورٹ سٹیشن شامل ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس نئی سروس سے دبئی ایئرپورٹ سے پام جمیرہ تک کا سفر 45 منٹ سے گھٹ کر صرف 10 کا رہ جائے گا۔