کراچی: پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم لاپتہ

عمران اسلم کی گمشدگی کی اطلاع ان کے مینیجر تصدق حسین نے دی ہے کہ عمران اسلم بدھ کی رات سے لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

کراچی: عمران اسلم جون 2023 میں انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو)

کراچی میں حال ہی میں پاکستان کی پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی سروس متعارف کرانے والی نجی کمپنی ’سکائی ونگز‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں۔  

ائیرپورٹ تھانے کے ڈیوٹی افسر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ عمران اسلم کی گمشدگی کی اطلاع ان کے مینیجر تصدق حسین نے دی ہے کہ عمران اسلم بدھ کی رات سے لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیق شروع کر دی ہے۔  

اس خبر کے فائل ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں اندرون ملک سفر کرنے کے لیے آن لائن فضائی ٹیکسی سروس کراچی سے 18 جون کو شروع کی گئی تھی۔

اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اس سروس کا کرایہ عام چارٹرڈ پروازوں سے کم ہوگا جیسے کراچی سے سندھ کے دیگر اضلاع یا بلوچستان کے مختلف شہروں کے فضائی چارٹرڈ سفر کے لیے چارٹرڈ پرواز کے لیے 25 ہزار ڈالر لگتے ہیں لیکن ایئر ٹیکسی میں دو ہزار  ڈالر کرایہ لگے گا۔  

اس سروس کا آغاز ابتدائی طور پر کراچی سے شمالی سندھ سمیت صوبے کے دیگر حصوں، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ حصوں تک محدود رکھا گیا ہے۔  

11 جون کو انڈپینڈنٹ اردو نے اسی سروس کے حوالے سے عمران اسلام کا انٹرویو شائع کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیاب آپریشن ان کی فرم کے لیے پڑوسی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں اسی طرح کی خدمات شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کمپنی نے ہوائی سفر کے لیے ماہر ہوا بازوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں، اب کوئی بھی پاکستانی موبائل ایپ کے ذریعے مختصر وقت میں ہوائی سفر کی خدمات حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔‘

انہوں نے مزید بتایا تھا: ’سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ دیگر پیشہ ور افراد جیسے وکلا، صحافی، ڈاکٹر، سیاح اور عام شہری بھی ایئر ٹیکسی سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان