آٹھ سال بعد سندھ گیمز کا انعقاد 23 فروری کو ہوگا: صوبائی وزیر کھیل

سندھ کے نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹھ سال کے وقفے کے بعد ’سندھ گیمز‘ منعقد کی جا رہی ہیں، جو 23 سے 26 فروری تک جاری رہیں گی۔

سندھ کے نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹھ سال کے وقفے کے بعد’سندھ گیمز‘ منعقد کی جا رہی ہیں، جو 23 سے 26 فروری تک جاری رہیں گی۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا: ’سندھ میں مختلف وجوہات کی بنا پر گذشتہ آٹھ سالوں سے سندھ گیمز کا انعقاد نہیں ہو رہا تھا۔ آخرکار ہم گیمز شروع کرا رہے ہیں، جن میں مختلف کھیلوں سمیت ثقافتی کھیلوں کے چار ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔

’سندھ گیمز کو کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں منعقد کرانا چاہتے تھے لیکن موجودہ صورتحال اور صوبے میں سیاسی دھرنوں کے باعث اب ہم کراچی تک محدود رہیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کراچی میں سندھ گیمز کا انعقاد نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہو گا اور مختلف کھیلوں کے 69 شعبوں میں تین ہزار 700 کھلاڑی اور ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ کھیلوں کے ان شعبوں میں مردوں کے 42 جبکہ خواتین کے 27 کھیل رکھے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کے مطابق سندھ گیمز کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مختلف کھیلوں میں متوازی ایسوسی ایشن والے سوال کے جواب پر نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کی غیر قانونی ایسوسی ایشن سیلیبریٹی سٹیٹس کا غلط استعمال ہے اور ان متوازی ایسوسی ایشنز کے باعث کھلاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس لیے ایسی ایسوسی ایشنز کو روکنا چاہیے تاکہ سندھ کے نوجوان نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی پہچان بنا سکیں۔

بقول ڈاکٹر سید جنید علی شاہ: ’سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے الیکشن کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ متوازی ایسوسی ایشن کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ کھیل کی کسی بھی ایسوسی ایشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، سندھ سپورٹس بورڈ جیسے اداروں کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے اس ضمن میں محکمہ کھیل کی طرف سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تا کہ ایسوسی ایشن کے معاملات حل کیے جا سکیں۔‘ 

ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز میں روائتی کھیلوں کے ساتھ سندھ کے ثقافتی کھیلوں کو بھی ترجیح دی گئی ہے، جن میں سندھ کے قدیم کھیل ملاکھڑا، ونجھ وٹی، کوڈی کوڈی (کبڈی) کی کیٹگریز بھی رکھی گئی ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل