پاکستان نے چین کے شہر موکی میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کوریا کو دو گول کے مقابلے میں پانچ سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
پیر کو چین میں جاری چیمپیئن شپ کے میچ میں منگل کو پاکستان کے حنان خان اور سفیان شاہد نے دو دو گول کیے۔
پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں تین اور چوتھے میں دو گول کیے، پاکستان ایونٹ میں تین میچ جیت چکا ہے، دو میں شکست ہوئی اور دو ڈرا ہو گئے۔
پیر کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر دو صفر سے ہرا دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا۔ میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ پر ہوا۔
پاکستان اور چین نے میچ کے پہلے کوارٹر میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر زبردست حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
میزبان چین نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
انڈیا نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل آج فائنل انڈیا اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔