کیا ایپل ’خم دار شیشے‘ کا آئی فون لا رہا ہے؟

جریدے دی انفارمیشن کی ایک گذشتہ رپورٹ کے مطابق اس سال آئی فون کا پہلا ایسا ماڈل آ سکتا ہے جس کی سکرین چاروں طرف کنارے سے کنارے تک ہو گی۔

چین میں ایک ایپل سٹور پر 11 اپریل 2025 کو صارفین آئی فون 16 کا جائزہ لے رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک نئے آئی فون پر کام کر رہی ہے جو ’زیادہ تر شیشے کا بنا ہوا‘ اور ’کروڈ‘ (خم دار) ہو سکتا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق یہ صرف ایک نئی پراڈکٹ ہے جو کمپنی آنے والے برسوں میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اس فہرست میں سمارٹ عینک اور گھریلو روبوٹ بھی شامل ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ ایپل 2027 میں آئی فون کا ایک بالکل نیا روپ متعارف کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

جریدے دی انفارمیشن کی ایک گذشتہ رپورٹ کے مطابق اس سال آئی فون کا پہلا ایسا ماڈل آ سکتا ہے جس کی سکرین چاروں طرف کنارے سے کنارے تک ہو گی۔

ایپل کے بارے میں طویل عرصے سے یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ وہ آئی فون میں موجود نوچز اور کٹ آؤٹس کو ختم کرنا چاہتا ہے، جنہوں نے اب تک اس خواب کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

تاہم یہ کام مشکل ثابت ہوا ہے، خاص طور پر فرنٹ کیمرے جیسے مسائل کی وجہ سے۔

گذشتہ اطلاعات کے مطابق ایپل اس مسئلے کا حل یہ نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے کہ کیمرے اور دیگر اہم حصوں کو سکرین کے نیچے منتقل کر دیا جائے۔

یہ واضح نہیں کہ بلومبرگ کی رپورٹ میں فون کے ’خم دار‘ ہونے سے کیا مراد ہے۔ ممکن ہے اس کا مطلب یہ ہو کہ شیشہ ڈسپلے کے گرد مکمل طور پر پھیل جائے گا، اور وہ فلیٹ کنارے ختم کر دیے جائیں گے جو کئی سال سے آئی فون کے ڈیزائن کا حصہ رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی رپورٹ کے مطابق، ایپل 2027 میں اپنا پہلا فولڈ ہو جانے والا فون بھی متعارف کروا سکتا ہے۔

کمپنی کے بارے میں طویل عرصے سے یہ افواہیں ہیں کہ وہ ایک ایسا فون بنانے پر کام کر رہی ہے جو فولڈ ہو کر چھوٹا ہو جائے، لیکن موجودہ ٹیکنالوجی کی حالت سے وہ مبینہ طور پر ناخوش ہے۔

اسی سال ایپل کی سمارٹ عینک بھی متعارف کروائے کا امکان ہے، جو میٹا کی عینک کا مقابلہ کرے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ہی پہنے جانے والے سمارٹ آلات جیسے کیمرے والے ایئر پوڈز اور ایپل واچز بھی پیش کی جا سکتی ہیں۔

اسی سال ایپل کے طویل عرصے سے زیر بحث گھریلو استعمال کے روبوٹ کی لانچنگ بھی متوقع ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک شخصیت کا مالک ہو گا اور گھریلو مددگار کے طور پر کام کرے گا۔

ایپل عوامی سطح پر ایسے روبوٹس پر کام کر رہا ہے، جن میں حال ہی میں ایک تجرباتی روبوٹک لیمپ بھی سامنے آیا جو احساسات ظاہر کرنے والے انداز میں ادھر ادھر حرکت کر سکتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی