ادارے بارانی ایمرجنسی کے لیے چوکس رہیں: وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کو باخبر اور تیار رکھنے کے لیے مؤثر معلوماتی مہم جاری رکھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف 26 جون 2025 کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں (فیس بک، شہباز شریف)

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اداروں کو دریائے سندھ اور دیگر آبی گزرگاہوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے این ڈی ایم اے کو مزید ہدایت کی کہ وہ صوبائی ہنگامی امدادی اداروں کے ساتھ روابط مضبوط بنائے تاکہ مؤثر اور متحد کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

این ڈی ایم اے کو تمام صوبائی حکومتوں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو باخبر اور تیار رکھنے کے لیے مؤثر معلوماتی مہم جاری رکھیں۔

وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام دستیاب مواصلاتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو درست اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ اور زیریں اضلاع میں سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام صوبوں کی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی طور پر تیار رہیں۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداروں کے اتوار کو جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 26 جون سے چھ جولائی تک 10 دنوں میں 74 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

حکام نے 10 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان