فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے: فلسطینی وزیر

فلسطینی صدر کے مذہبی امور کے مشیر محمود الحباش نے اسلام آباد میں فلسطین کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے دوران انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ’ہم فلسطین کی آزادی تک اپنی موجودگی اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔‘

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے کا فیصلہ ناجائز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

فلسطینی صدر کے مذہبی امور کے مشیر محمود الحباش نے اسلام آباد میں فلسطین کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے دوران انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ’ہم فلسطین کی آزادی تک اپنی موجودگی اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم تب تک مزاحمت کریں گے جب تک فلسطین ایک آزاد ملک نہیں بن جاتا اور مزاحمت کرنا ہمارا حق ہے۔‘

پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سیمنار کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔

سیمینار میں چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی، وفاقی وزیر مذہبی امور، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی، فلسطینی سفیر اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے مشیر برائے مذہبی امور محمود الحباش نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمود الحباش نے مزید کہا کہ ’پاکستان کو ہم اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کا پہلا گھر ہے اور ہمارا پاکستان سے مضبوط رشتہ ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ پاکستان نے فلسطین کے موقف کو اقوم متحدہ اور او آئی سی جیسے فورمز پر اٹھایا ہے۔‘

انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’ہم 100 سال سے دشمن کے سامنے کھڑے ہیں، ہم اپنے محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ہمارے ہاتھ قربان ہوتے رہیں گے مگر بیت المقدس کو پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آج ہم آپ کے سامنے اہل غزہ، اہل فلسطین صابرین کی طرح کھڑے ہیں۔ فلسطین اللہ کی امانت اور حضور اکرم کی امانت ہے۔ اسلام کا پہلا شہر غزہ ہے۔‘

سیمینار کے منتظم طاہر اشرفی نے بتایا کہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک میں 22 ستمبر کو کانفرنس ہو رہی ہے لیکن فلسطینی وفد کو امریکی ویزے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نیویارک میں ہونے والی کانفرنس اس لیے اہم ہے کہ اس کی صدرات سعودی فرمانروا محمد بن سلمان اور روس کے صدر پوٹن کریں گے۔‘

اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک پاکستان میں فلسطین کے حق میں متعدد مظاہرے ہو چکے ہیں اور پاکستان بین الاقوامی فورمز پر بھی فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے۔

سفارتی زرائع کے مطابق اب نیویارک میں ہونے والی فلسطین عالمی کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان بھی شرکت کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان