کراچی: بھٹائی آباد میں تین خواتین کا چھری کے وار سے قتل

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ’اجے نامی شخص نے تین خواتین کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھانجی پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔‘

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں پولیس کے مطابق ایک شخص نے تین خواتین کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا جبکہ ایک مرد اور ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر خالق پیرزادہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو اس واقع کے حوالے سے بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق اجے نامی شخص نے تین خواتین کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھانجی پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔‘

پولیس کے مطابق ’ہریا نامی پڑوسی جب شور سننے پر متاثرہ مکان میں داخل ہوئیں تو انہوں نے تین خواتین کو گلہ کٹا پایا جس پر اجے نے پڑوسی خاتون پر بھی چھری کا وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گئیں۔‘

ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ ’انہوں نے بچی کا بیان قلمبند کیا جس کے مطابق جب اجے نے اپنی بھانجی نندنی پر حملہ کیا تو نندنی بچ نکلیں اور قریبی رشتے دار کے گھر جا کر پورا واقع بتایا جس پر علاقے میں رش لگا۔‘

پولیس کے مطابق اس وقت بچی اس حالت میں نہیں کہ اس سے مزید بات کی جائے تاہم تفتیش جاری ہے۔ تاہم تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

واقعے میں جان سے جانے والی خواتین کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ تین خواتین میں مینا، عاشی اور دانیہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نندنی اور اجے شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے پولیس کو شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے محرکات سامنے لائے جائیں اور ذمہ داران کو سخت سزا دلائی جائے گی۔

حالیہ دنوں میں خواتین کے قتل کے واقعات نے ایک بار پھر ملک میں صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کے سنگین مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔

سماجی تنظیم ’سسٹین ایبل سوشیل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ کی مارچ 2024 میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں 32,617 سے زائد صنفی تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان