خیبرپحتونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ کوہاٹ روڈ پر پولیس موبائل وین کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کیپیٹل سٹی پولیس افسر(سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ واقعہ بھانہ ماڑی تھانے کی حدود میں گڑی قمر سن چوک کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
بھانہ ماڑی پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔