کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کو بتایا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار مسافروں اور عملے سمیت 15 افراد جان سے چلے گئے، جن میں ایک قانون ساز بھی شامل تھے۔
ریاستی ایئرلائن ستینا کے زیرِ انتظام یہ طیارہ سرحدی شہر کوکوتا سے روانہ ہوا تھا اور دوپہر کے قریب قریبی شہر اوکانیا میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاورز سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔‘
طیارے میں 13 مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کوکوتا کا علاقہ پہاڑی ہے، جہاں موسم تیزی سے تبدیل ہوتا ہے۔ اس کے کچھ حصے کولمبیا کی سب سے بڑی گوریلا تنظیم نیشنل لبریشن آرمی کے زیرِ کنٹرول ہیں، جسے اس کے ہسپانوی مخفف ای ایل این سے جانا جاتا ہے۔
حکومت نے طیارے کی تلاش اور لاشوں کی بازیابی کے لیے فضائیہ کو تعینات کر دیا۔
طیارے میں ایک قانون ساز اور ایک پارلیمانی امیدوار بھی طیارے میں سوار تھے۔
مقامی پارلیمنٹ کے رکن ولمر کاریو نے کہا: ’ہمیں فضائی حادثے سے متعلق اطلاع پر شدید تشویش ہے، جس میں میرے ساتھی دیوخینس کوئنٹیرو، کارلوس سالسیڈو اور ان کی ٹیمیں سفر کر رہی تھیں۔‘
کوئنٹیرو کولمبیا کے ایوانِ زیریں کے رکن تھے جبکہ سالسیڈو آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار تھے۔
یہ طیارہ بیچ کرافٹ 1900 ماڈل کا دو پروپیلر والا طیارہ تھا۔