چین سے امریکہ آنے والے پراسرار بیج

یہ بیج ایسے پیکیجز میں موصول ہوئے ہیں جن پر چینی زبان کے الفاظ درج تھے۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے محمکہ زراعت نے اپنے فیس بک پیچ پر ان بیجوں کے بارے میں بتایا تھا( ڈبلیو ایس ڈی اے)

امریکہ کی کئی ریاستوں نے شہریوں کو چین سے آنے والے بیج نہ بونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ بیج ایسے پیکیجز میں موصول ہوئے ہیں جن پر چینی زبان کے الفاظ درج تھے۔

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز سمیت کئی امریکی اخبارات کے مطابق امریکہ کی 27 ریاستوں میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان غیرمطلوبہ پیکیجز کو رپورٹ کریں۔

تنبیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بظاہر چین سے آنے والے یہ بیج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ پیکیجز کون اور کیوں بھیج رہا ہے اور کیا یہ بیج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں؟

امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق محکمہ زراعت نے لوگوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسا کوئی بھی پیکج ملنے کی صورت میں پلانٹ انڈسٹری سروس کے دفتر سے رابطہ کیا جائے۔

امریکی ریاستوں کنساس، کینٹکی، اوہائیو، جنوبی کیرولینا اور واشنگٹن میں بھی ریاستی محکموں کی جانب سے ایسی ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی پیکج ملنے کی صورت میں اسے نہ کھولا جائے تاکہ حکام اس کی تحقیق کر سکیں۔

سب سے پہلے امریکی ریاست واشنگٹن کے محمکہ زراعت نے اپنے فیس بک پیچ پر سنیچر کو ایک ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ 'آج ہمیں متعدد افراد کی جانب سے چین سے آنے والے بیج ملنے کی رپورٹس ملی ہیں جو انہوں نے نہیں منگوائے تھے۔ یہ بیج ایسے پیکیجز میں بھیجے جا رہے ہیں جن پر لکھا ہے کہ اس میں زیورات ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ غیرمطلوبہ بیج مقامی پودوں کو بیماری لگنے کا باعث بن سکتے ہیں اور لائیو سٹاک کے لیے بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔‘

فیس بک پیچ پر شہریوں کو ایسے بیج موصول ہونے کی صورت میں کچھ ہدایات بھی جاری کی گئیں جن کے مطابق اگر ’آپ کو ایسے بیج موصول ہوتے ہیں تو انہیں بالکل بھی کاشت نہ کریں اور اگر یہ پیکج میں بند ہیں تو پیکج نہ کھولیں۔‘

اس کے علاوہ اسے زرعی سمگلنگ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی محکمہ زراعت یو ایس ڈی اے کو مطلع کریں اور یو ایس ڈی اے کی جانب سے اس سلسلے میں ملنے والی ہدایت کا انتظار کریں کیونکہ ہو سکتا ہے یہ بیج شواہد کے طور پر ضروری ہوں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ