پاکستان میں نئے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کون ہیں؟

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سمیت 13 ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

افغان سفارت خانے کے مطابق نئے سفیر جلد پاکستان پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے (افغان دفتر خارجہ)

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سمیت 13 ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے لیے نجیب اللہ علی خیل کو سفیر منتخب کیا گیا ہے۔

افغان سفارت خانے کے مطابق نئے سفیر جلد پاکستان پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے پاکستان میں سفیر عاطف مشعال تھے۔ عاطف مشعال کیرئیر ڈپلومیٹ نہیں تھے بلکہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین تھے۔

انہیں دسمبر 2018 میں پاکستان میں سفیر تعینات کیا گیا تھا لیکن ان کی تعیناتی کے دوران چند واقعات ہوئے جس میں پشاور افغان مارکیٹ میں افغانی پرچم لہرانا بھی شامل تھا کے باعث انہیں کابل واپس طلب کیا گیا لیکن کچھ عرصے بعد پھر واپس پاکستان بھجوا دیا گیا۔

گذشتہ دس سالوں میں افغانستان پاکستان میں سفیر کے عہدے پر سیاسی تقرریاں کر رہا تھا جبکہ نئے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل گذشتہ ایک دہائی میں پاکستان تعینات ہونے والے پہلے کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں۔

نجیب اللہ اس سے قبل ترکمانستان میں افغان سفیر کے طور پر تعینات تھے۔

افغان دفتر خارجہ کے مطابق نجیب اللہ گذشتہ 28 سالوں سے کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں اور افغان دفتر خارجہ کے مختلف اہم عہدوں ڈی جی پولیٹکل ڈپارٹمنٹ، ڈی جی اکنامک کارپوریشن اور ڈی جی سکیورٹی کوآپریشن اینڈ بارڈر تعینات رہے ہیں۔

اس کے وہ ویانا، ہنگری، بوسنیا اور رومانیہ میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

نئے افغان سفیر پاکستان کے لیے کیسے رہیں گے؟

پاک افغان امور کے سینیئر صحافی طاہر خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفیر کا افغان امن عمل میں تو اتنا کردار نہیں ہو گا لیکن یہ تبدیلی مثبت ہے کیونکہ یہ سیاسی تقرری نہیں بلکہ میرٹ پر تقرری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی سفیروں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسائل بھی آتے ہیں کیونکہ وہ سفارتی معاملات کی حساسیت کو نہیں سمجھتے اور گذشتہ کچھ عرصے میں سیاسی تقرری والے سفیروں کی وجہ سے ٹینشن بڑھی بھی تھی جبکہ یہ طے ہے کہ عملی سفیر سفارت کاری کے اصولوں کے تحت سفارتکاری ہی کرے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صحافی طاہر خان نے مزید کہا کہ سفیر دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہوتا ہے۔ سفیر اگر احسن طریقے سے کام کرتا ہے تو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بھی ایک مثبت ڈگر پر آ جاتے ہیں۔

انہوں نے نجیب اللہ علی خیل کی تقرری کو پاکستان افغانستان باہمی تعلقات کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا