زیادہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بارہ کہو میں ہیں: ڈی سی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ بڑھتے کرونا کیسز کے پیش نظر شہر بھر میں چیکنگ جاری ہے اور ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر انہیں جو دکانوں یا بند جگہوں پر ماسک نہیں پہن رہے۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک بھر کی طرح کرونا (کورونا) وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد شہر کی انتظامیہ بھی فعل ہے اور گذشتہ ہفتے سے نافذ سیکشن 144 کے تحت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں دورے بھی کر رہی ہے۔ 

سیکٹر ایف ایٹ کے مرکز میں ایسے ہی ایک دورے میں انڈپینڈنٹ اردو کی نمائندہ بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ چلیں۔ 

حمزہ شفقات نے بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ ہسپتالوں سے ہو رہا ہے جبکہ شادی ہالز سے ایک بھی کیس مثبت نہیں نکلا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں بارہ کہو میں ہیں جو کہ ایک نیم شہری علاقہ ہے اور وہاں کیسز کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر انہیں جو دکانوں یہ بند جگہوں پر ماسک کا استعمال نہیں کر رہے۔ 

ڈی سی نے بتایا کہ کرونا کی پہلی لہر میں بھی اسلام آباد میں فوری اقدامات اٹھائے گئے اور اب اس لہر میں بھی اب تک 50 سکول اور 15 گلیاں سیل کی جا چکی ہیں۔

ڈی سی کے ساتھ مارکیٹ کے دورے میں اور کیا ہوا، اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان