آذربائیجان میں جشن کے موقعے پر پاکستانی پرچم

آذری عوام نے نگورونو کاراباغ کے متنازع علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا جشن مناتے وقت پاکستان کو بھی یاد رکھا۔ 

منگل کے روز آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان چھ ہفتے کی جھڑپوں کے بعد امن معاہدہ طے پایا جس کی رو سے آذربائیجان کو نگورونو کاراباغ کے متنازع علاقے پر کنٹرول مل گیا۔ 

اس پر آذربائیجان میں بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا۔ 

آذری عوام نے جشن مناتے وقت پاکستان کو بھی یاد رکھا ہے اور آذری دارالحکومت باکو کی گلیوں میں پاکستانی  پرچم بھی لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آذربائیجان کے لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر ان کی مدد کی ہے اس لیے وہ پاکستان کو تکریم دے رہے ہیں۔ 

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو قرہ باغ پر تنازعے کی وجہ سے پاکستان نے ابھی تک آرمینیا کو سفارتی طور پر تسلیم نہیں کیا۔

آذر بائیجان بھی کشمیر کے تنازعے پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا