دبئی میں 41 سالہ پاکستانی خاتون لاپتہ: ’16 کو پاکستان جانیوالی تھیں‘

لاپتہ خاتون کے شوہر 50 سالہ مختار علی نے بتایا ’میں نے آخری بار اپنی اہلیہ قرۃالعین (عینی جن کا نک نیم تھا) کو اس وقت دیکھا جب میں نو نومبر کو کام پر نکلا تھا۔‘

(گلف نیوز)

دبئی میں ایک 41 سالہ پاکستانی خاتون 9 نومبر سے لاپتہ ہیں اور ان کے شوہر ان کی تلاش کے لیے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

50 سالہ مختار علی نے گلف نیوز کو بتایا ’میں نے آخری بار اپنی اہلیہ قرۃالعین (عینی جن کا نک نیم تھا) کو اس وقت دیکھا جب میں نو نومبر کو کام پر نکلا تھا۔‘

’جب میں شام تقریبا 6 چھ بجے واپس آیا تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ بند تھا۔ میں نے دستک دی لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔ میں نے کبھی بھی فالتو چابی ساتھ  نہیں رکھی تھی کیوں کہ میری بیوی کبھی گھر سے باہر نہیں جاتی تھیں۔ چنانچہ میں نے سیکیورٹی گارڈ سے ماسٹر کی حاصل کی اور میں گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ میری بیوی اندر نہیں تھیں۔‘

’ناشتے کی پلیٹیں اب تک میز پہ تھیں۔ انہوں نے اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کچھ بھی نہیں اٹھایا تھا ، یہاں تک کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر پڑا تھا۔‘

’میں نے انہیں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے گھر تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملیں۔ میں قریبی ہسپتالوں میں پوچھا اور پھر میں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی اور پاکستانی قونصل خانے سے بھی مدد طلب کی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عینی کے 21 سالہ بیٹے عمید علی جو امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے بھی اپنی والدہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں اور لکھتے ہیں ’براہ کرم میری والدہ کی تلاش میں مدد کریں جو نو نومبر سے لاپتہ ہیں۔ ہم سب واقعی پریشان ہیں۔‘

مختار اور عینی کی شادی کو 22 سال ہو چکے ہیں، وہ دونوں کراچی کے رہائشی ہیں اور طویل عرصے سے دبئی میں رہتے ہیں۔

’ان کی جانے کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہے‘

مختار نے مزید کہا ’میں نے انہیں بتایا تھا کہ شاید کرونا وائرس کے باعث دبئی میں پیدا شدہ صورتحال اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے انہیں پاکستان واپس جانا پڑے، تو شاید وہ اس کی وجہ سے پریشان ہوں۔‘
مختار نے مزید کہا ’انہیں پہلے بھی ڈپریشن تھا اور اس کا طبی علاج کرایا جا رہا تھا۔‘

’شاید ان کا ڈپریشن بڑھ گیا تھا، وہ متحدہ عرب امارات چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں لیکن ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔ ان کا ٹکٹ بھی میں نے بک کرا لیا تھا۔ وہ 16 نومبر کو گھر واپس جانے والی تھیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا