اب لوگ مرحوم عزیزوں سے ’بات‘ کر سکیں گے

مائیکرو سافٹ نے ایسا پیٹنٹ حاصل کیا ہے جس کے تحت وہ مردہ افراد کی ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے چیٹ بوٹ تیار کرے گی۔

(پکسا بے)

مائیکرو سافٹ نے ایسا پیٹنٹ حاصل کیا ہے جس کے تحت کمپنی مردہ افراد کی ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے چیٹ بوٹ تیار کرے گی۔

اس پیٹنٹ کے تحت کمپنی کو مرحومین کی تصاویر ، آوازیں، سوشل میڈیا پوسٹس، برقی پیغامات اور دیگر ذاتی معلومات پر مشتمل ایک بوٹ بنانے کی اجازت ملی ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ’یہ بوٹ کسی مخصوص شخص (کی بات چیت کی نمائندگی کرتا ہو گا) کے ماضی یا حال کے وجود (یا اس کے روپ) سے مطابقت رکھتا ہے ، جیسے کہ دوست، رشتہ دار، کوئی جان پہچان والا، مشہور شخصیت، ایک خیالی کردار، تاریخی شخصیت یا پھر ایک عام انسان وغیرہ‘ شامل ہو سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بیان کے مطابق ’کوئی مخصوص فرد اپنے جیسا کردار تیار کر سکتا ہے، مثال کے طور پر چیٹ بوٹ کو تربیت دے کر تیار کرنا اور کوئی زندہ شخص اپنی موت کی صورت میں ان بوٹس کو اپنے ڈیجیٹل متبادل کے طور پر تربیت دے سکتا ہے۔

کمپنی نے اس میں مخصوص افراد کے لیے تفصیلی معلومات، جیسے کہ تصاویر اور آواز کے ذریعے اس میں ٹو ڈی اور تھری ڈی ماڈلز بھی شامل کیے ہیں۔

یہ خیال کوئی نئی بات نہیں کہ آپ مستقبل میں کسی ایسے شخص کے روپ سے بات کرسکیں گے جو دنیا سے جا چکا ہے۔ یہ معروف بلیک مرر کی قسط 'بی رائٹ بیک' کا پلاٹ ہے ، جہاں ایک نوجوان عورت چیٹ بوٹ بنانے کے لیے اپنے مردہ ساتھی کی تفصیلات کو استعمال کرتی ہے اور بالآخر وہ روبوٹ بنا لیتی ہے۔

اکتوبر 2020 میں کانئے ویسٹ نے اپنی 40 ویں سالگرہ منانے کے لیے کم کارڈشین ویسٹ کو ان کے متوفی والد رابرٹ کارڈشین کا ہولوگرام خرید کر دیا۔ اس بات نے مرنے والوں کی ڈیجیٹل نمائندگی کے خیال کو مزید مستحکم کیا جو زندہ لوگوں کے ساتھ زیادہ باقاعدہ بات چیت کر سکیں۔

اس ہولوگرام نے تقریباً تین منٹ تک گفتگو کی جس میں براہ راست کارڈشین اور ان کے وکیل بننے کے فیصلے پر بات کی گئی اور کہا گیا کہ 'میری میراث کو جاری رکھیں۔' مائیکروسافٹ کے علاوہ بھی دیگر ٹیک کمپنیوں نے ڈیجیٹل ڈیٹا کو استعمال کر کے ایسے افراد کی شبیہ تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے جو چل بسے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یوجینیا کوئیڈا نے، جو ٹیکنالوجی کمپنی لوکا کی شریک بانی ہیں، اپنے اور ان کے دوست رومن مزرینکو کے مابین آٹھ ہزار سطروں کے ٹیکسٹ پیغامات کو ان کے انداز میں بات کرنے والے روبوٹ کی تیاری کے لیے استعمال کیا۔ رومن مزرینکو ایک روڈ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے ۔

کوئیڈا نے اس وقت لکھا تھا کہ ‘یہ ابھی بھی ایک انسان کا ہیولا ہے لیکن ایک سال قبل یہ بھی ممکن نہیں تھا اور مستقبل قریب میں ہم اس سے بہت زیادہ کچھ کر سکیں گے۔‘

رومن مزرینکو کے والد کا کہنا ہے کہ ’ہاں اس میں رومن کے تمام الفاظ اور جوابات موجود ہیں لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہو گا کیونکہ کسی پروگرام سے اسے پڑھنا مشکل ہے اور یہ بعض اوقات غلط جواب دیتا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی