’کھیل اور دولت سے پیار‘: سعودی شہزادے فٹبال کلب خریدنے کو تیار

عبداللہ بن موساد فرانس کے ایک سیکنڈ ڈویژن کلب شیتوغو کو خریدنے جارہے ہیں، جس کی قیمت 28 لاکھ یورو تک ہوسکتی ہے۔

56 سالہ شہزادے  عبداللہ بن موساد   اب ایک فرینچ کلب کے مالک بننے جا رہے ہیں (تصویر: بشکریہ وکی پیڈیا)

کھیل اور دولت سے پیار کا اعتراف کرنے والے ایک سعودی شہزادے عبداللہ بن موساد فرانس کے ایک سیکنڈ ڈویژن کلب شیتوغو کو خریدنے کو تیار ہیں۔

وہ پہلے ہی پریمیئر لیگ کے کلبز شیفیلڈ یونائیٹڈ، بیلجیئم کے بیرزشوٹ، بھارت کے کیرالہ یونائیٹڈ اور متحدہ عرب امارات کے ال ہلال کلبز کے مالک ہیں۔ یہ 56 سالہ شہزادے جلد ہی اب ایک فرینچ کلب کے مالک بننے جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شہزادہ عبداللہ بن موساد کا کہنا تھا: ’ہم شیتوغو میں کافی وقت سے دلچسپی رکھتے تھے اور اس حوالے سے بات چیت جاری تھی۔ اس وقت اس کلب کی موجودہ درجہ بندی کافی مشکلات کا شکار ہے لیکن میں مستقبل کے حوالے سے کافی پر امید ہوں۔‘

شہزادے نے اپنی کمپنی یونائیٹڈ ورلڈ کو یہ کلب خریدنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’مجھے کھیل اور دولت سے پیار ہے۔‘ شہزادے کی دولت کا تخمینہ دو کروڑ 40 لاکھ ڈالر لگایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب میں برطانیہ اور بیلجیئم میں رہتا تھا تو میں خوش تھا لیکن فرانس کے بارے میں میرے احساسات بہت خاص ہیں کیونکہ یہ مجھے اپنے بچپن کی یاد دلاتا ہے۔ یہاں میری بہت سے یاداشتیں وابستہ ہیں اور میرے بھائی شہزادے عبدالرحمن بھی یہیں پیدا ہوئے تھے۔ شیتوغور پیرس سے زیادہ دور بھی نہیں ہے جو کہ میری خوشی کی ایک اور وجہ ہے، کیونکہ جب میں فرانس میں ہوں گا تو یہاں خوبصورت ریستوران، کیفے ہیں اور میں یہاں چہل قدمی کر سکتا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر حالات معمول کے مطابق ہوتے تو میں اس کلب کا دورہ کرتا کیونکہ میں فرانس کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن ابھی دنیا میں سفری بندشیں عائد ہیں اس لیے میں نہیں جا سکا۔‘

فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس کلب کی قیمت 28 لاکھ یورو تک ہوسکتی ہے۔

شیتوغو کلب نے فرانس میں 98-1997 کے دوران ہونے والے مقابلوں میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب اسے پیرس سینٹ جرمین سے ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔ شہزادہ عبداللہ نے مزید کہا: ’مجھے خوشی ہے کہ میں چار میں سے ایسے تین ممالک میں ٹیموں کی ملکیت رکھتا ہوں جو گذشتہ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچے تھے یعنی برطانیہ، بیلجیئم اور فرانس۔‘

شہزادے کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرانس میں فٹ بال پر کافی توجہ دی ہے۔ ان کے مطابق میچل پلاٹنی ان کے پسندیدہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل