ایک پاکستانی جعل ساز کیسے روسیوں کے ہاتھوں استعمال ہوا؟

امریکی محکمہ خزانہ نے روس کی ایما پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں چھ پاکستانیوں اور پانچ کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔

امریکی محکمہ خزانہ کا دفتر (اے ایف پی)

امریکہ نے مبینہ طور پر روسی خفیہ ادارے کی ایما پر کام کرنے والی متعدد روسی سائبر سکیورٹی کمپنیوں اور حکام پر جمعرات کو پابندیاں عائد کر دیں۔

اس ماحول میں جس کمپنی کا نام ابھر کر سامنے آیا ہے وہ ایک پاکستانی شہری کی ملکیت ہے۔ ’فریش ایئر فارم ہاؤس‘ نامی یہ کمپنی کراچی سے کام کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فارم ہاؤس کا فیس بک پر https://www.facebook.com/FreshAirFarmHouseKarachi کے نام سے پیج ہے۔

اس فیس بک پیج کے مطابق واٹر پارک کی تفریحی سہولت سے آراستہ یہ فارم چھٹیاں گزارنے کے لیے کرائے پر دستیاب ہے۔

یہ فارم ہاؤس 34 سالہ پاکستانی شہری محسن رضا چلا رہے ہیں، جو جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے آن لائن کاروبارکے دو بانیوں میں سے ایک ہیں۔

امریکی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ اس کاروبار نے روسی کارندوں کو امریکہ میں پیر جمانے میں مدد فراہم کی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان اور نیو جرسی میں وفاقی استغاثہ کی رواں ہفتے جاری کردہ فرد جرم کے مطابق رضا نے ڈیجیٹل جعلی آئی ڈی مل چلائی جس میں ڈرائیوروں کے جعلی لائسنس، بوگس پاسپورٹ اور جعلی یوٹیلٹی بلوں کی تصاویر تیار کی گئیں تاکہ گاہکوں کو امریکی ادائیگی کمپنیوں اور ٹیک فرموں میں تصدیقی جانچ پاس کرنے میں مدد مل سکے۔

چھ الزامات پر مبنی فرد جرم میں محسن رضا پر جھوٹی دستاویزات بنانے اور شناخت کی چوری کرنے کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔

روئٹرز نے امریکی محکمہ خزانے کی پابندیوں کی فہرست کے ذریعے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبر پر پاکستان میں رضا تک پہنچے کی کوشش کی۔

انہوں نے اپنی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیجیٹل جعل ساز ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرڈر پر شناختی کارڈز، بلوں اور دیگر دستاویزات کو تبدیل کرنے کے لیے صرف فوٹو شاپ کا استعمال کیا۔

رضا نے کہا کہ وہ گرافک ڈیزائن، ای کامرس اور کرپٹو کرنسی کا بھی کاروبار کرتے ہیں- انہوں نے کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف لوگوں کو ان اکاؤنٹس تک رسائی میں مدد کر رہے ہیں جو منجمد کر دیے جاتے ہیں۔

نیو جرسی کی فرد جرم میں الزام لگایا گیا کہ ان کے صارفین میں انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کا ملازم بھی شامل تھا جو ایک بدنام زمانہ روسی ٹرول فرم جسے امریکی تفتیش کار، میڈیا رپورٹس، لیک دستاویزات اور سابق اندر کے افراد نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

فرد جرم کے مطابق آئی آر اے کے ملازم نے 2017 میں فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کی شناخت کی جانچ کے لیے جعلی ڈرائیوروں کے لائسنس حاصل کرنے کی خاطر رضا کی خدمات حاصل کیں۔

فیس بک کمپنی نے فوری طور پر اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ رضا نے کہا کہ انہوں نے اس بات کا خیال نہیں رکھا کہ ان کی خدمات کس نے استعمال کیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کا خیال انہیں کئی سال پہلے اس وقت آیا جب ایک پے پال اکاؤنٹ، جو انہوں نے ایک عرفیت کے ساتھ کھولا تھا، بند کر دیا گیا۔

اس کے بعد آن لائن سرچ کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے انہیں ملنے والے سینکڑوں ڈالرز پھنس گئے تھے۔

انہوں نے اسے محنت سے کمائی گئی حقیقی رقم قرار دیا، جسے چھوڑنے کے لیے وہ تیار نہیں۔ انہوں نے اپنے عرف کے نام سے ایک شناختی دستاویز فوٹو شاپ کی۔

ایک بار جب PayPal نے اپنا اکاؤنٹ منجمد کر دیا تو انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے ایک اچھے خیال پر ٹھوکر کھائی ہے اور وہاں سے کاروبار شروع ہو گیا۔

جمعرات کی صبح رضا نے اپنی ویب سائٹ سیکنڈ آئی سلوشنز، جس پر انہوں نے چھ ہزار سے زائد مطمئن گاہکوں کا  فخر سے دعویٰ کیا تھا، بند کر دی۔

پرانی ویب سائٹ پر صارفین کے متعدد جائزے دکھائے گئے جن میں اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والی  جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے پر سیکنڈ آئی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پے پال ہولڈنگزنے اس پر کوئی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رضا نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کے کاروبار سے کمائی گئی رقم فریش ایئر فارم ہاؤس کی تعمیر میں ڈالی گئی۔

یہ سہولت، جس میں تین بیڈ روم، ایک کھیل کا میدان، ایک پانی کی سلائیڈ اور ایک بار بی کیو علاقہ ہے، اب روسی اشرافیہ اور دفاعی ٹھیکے داروں کے ساتھ منظور شدہ اداروں کی امریکی فہرست میں شامل ہے۔

مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے سکول آف کرمنل جسٹس کے ٹام ہولٹ نے کہا کہ رضا کا کاروبار اس بات کی ایک مثال ہے کہ بین الاقوامی سائبر کرائم کس طرح ریاستی سرپرستی میں غلط معلومات کے لیے ایک سپرنگ بورڈ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سوشل میڈیا کنٹرول کو روکنے کے لیے ایک پاکستانی جعلی شناختی کارڈ تاجر کے روسی کارندوں کے ہاتھوں مبینہ استعمال اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ یہ عالم گیر سائبر کرائم معیشت، جو بہت سے علاقوں کو چھوتی ہے، چھپانے کے لیے ایک بہترین جگہ کیوں ہوسکتی ہے- یہاں تک کہ قومی ریاستوں کے لیے بھی۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ خزانہ نے صدر جو بائیڈن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک نئے ایگزیکیٹیو آرڈر کے تحت روس کی ایما پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں جن متعدد افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں ان میں چھ پاکستانی افراد اور پانچ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

ان میں کراچی میں محسن رضا کی کمپنی کے علاوہ چار مزید افراد میں سید حسنین، محمد خضر حیات، مجتبی علی رضا اور سید علی رضا شامل ہیں۔

اس فہرست میں شامل چھ میں سے ایک احمد شہزاد کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے۔ یہ سب 26 اور 35 سال کی عمر کے درمیان بتائے گئے ہیں۔

کمپنیوں میں لائکوائز، فریش ایئر فارم، ایم کے سافٹ ٹیک، سیکنڈ آئی سولیوشن اور دی آکسی ٹیک شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان