ہماری کوشش ہوگی عالمی امداد سے حماس کو فائدہ نہ ہو: اینٹنی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عزہ کی تعمیر نو کے لیے آنے والی عالمی امداد سے حماس کے حکمرانوں کو کوئی ’فائدہ‘ نہ ہو۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عزہ کی تعمیر نو کے لیے آنے والی عالمی امداد سے حماس کے حکمرانوں کو کوئی ’فائدہ‘ نہ ہو۔

وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے یہ بات آج اسرائیل میں وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ملاقات   کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کے غزہ کی تعمیر نو کے لیے آنے والی امداد سے حماس کو فائدہ نہ ہو۔‘

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے خاتمے کے بعد مشرق وسطی کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل اور فلسطین نے عزہ میں جنگ اور مغربی کنارے میں شورش کے بعد اعتماد کی بحالی کے لیے سخت جدو جہد کی ہے۔

’برادریوں میں اعتماد، احترام اور امید کو بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹنی بلنکن نے مزید کہا کہ ’لیکن ہم نے اس کے برعکس دیکھا ہے اور میرے خیال میں اسی وجہ سے ہمیں امن اور اسرائیلوں اور فلسطینیوں کی ایک ساتھ زندگیاں بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا۔‘

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے منگل کو خبردار کیا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل کا ردعمل ’بہت طاقتور‘ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور امن کو نقصان پہنچایا تو ہمارا ردعمل بہت طاقتور ہوگا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا