انشاء اللہ پی ایس ایل کا دوسرا ٹائٹل جیتیں گے: ڈیرن سیمی

پشاور زلمی وہ پہلی ٹیم ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں لگاتار چھٹی مرتبہ کوالیفائی کیا ہے اور اب پلے آف مرحلے میں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کے ساتھ ہے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی  ٹیم نے ہمیشہ پی ایس ایل میں مستقل مزاجی سے اچھی کارکردگی دکھائی جس پر بہت خوشی ہے (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے لگاتار چھٹی مرتبہ کوالیفائی کرنے والی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کراچی کنگز کے خلاف میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

پشاور زلمی وہ پہلی ٹیم ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں لگاتار چھٹی مرتبہ کوالیفائی کیا ہے اور اب پلے آف مرحلے میں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کے ساتھ ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوالیفائر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ رات 11 بجے پہلے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ زلمی فینز کے لیے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے لیے ٹیم پوری طرح تیار ہے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی  ٹیم نے ہمیشہ پی ایس ایل میں مستقل مزاجی سے اچھی کارکردگی دکھائی جس پر بہت خوشی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پاکستان سپر لیگ سیزن چھ میں ٹیم نے پانچ میچ جیتے، پانچ ہارے، ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پوری توجہ اب کراچی کنگز کے خلاف میچ پر مرکوز ہے۔

بطور کپتان پی ایس ایل سیزن دو کا ٹائٹل جیتنے والے ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ وہ دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل زلمی فینز، کھلاڑیوں اور چیئرمین جاوید آفریدی کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔     

’ہمارا مقصد پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ٹائٹل جیتنا ہے جو ہمارے فینز، خاص طور پر کھلاڑیوں اور باس جاوید آفریدی کے لیے سب سے بڑی چیز ہوگی، ہم انشاء اللہ یہ مقصد حاصل کر لیں گے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل