افغانستان میں پھنسے چار ہزار پاکستانیوں کی واپسی شروع

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے راستے سعودی عرب جانے والے متعدد پاکستانی شہری پروازوں میں تعطل کے باعث کابل میں پھنس چکے ہیں اور ان کی محفوظ واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ کابل میں موجود پاکستانیوں کی تعداد چار ہزار ہے (منصور احمد خان/ٹوئٹر)

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے راستے سعودی عرب جانے والے متعدد پاکستانی شہری پروازوں میں تعطل کے باعث کابل میں پھنس چکے ہیں اور ان کی محفوظ واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں متعدد پاکستانی کابل کا ویزہ لے کر افغانستان روانہ ہوئے تھے تاکہ وہاں سے عرب ممالک روانہ ہو سکیں لیکن پروازوں میں تعطل کے باعث وہ اس وقت افغانستان میں بے یارومددگار ہیں۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ زاہد خفیظ چوہدری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کابل میں ہمارا سفارتخانہ وہاں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔

’یہ پاکستانی سعودی عرب کی پروازوں میں تعطل کے باعث افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے انتظامات طورخم سرحد کے راستے کیے جا رہے ہیں۔‘

گذشتہ روز ان پاکستانیوں کے پہلے گروپ کو واپس بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ نہ صرف وطن واپسی کے انتظامات کر رہا ہے بلکہ ان کے لیے موثر آمدورفت، خوراک اور مالی امداد کے موثر انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کابل میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ کابل میں موجود پاکستانیوں کی تعداد چار ہزار ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کے باعث پاکستانی محنت کش جو سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے ان کی واپسی میں مشکل پیدا ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی وجہ سے اسلام آباد میں موجود افغان سفارت خانے کے باہر کابل کا ویزہ لینے والوں کا رات گئے تک رش لگا رہتا تھا کیونکہ کابل کی پروازیں سعودی عرب کے لیے فعال تھیں جس کی وجہ سے پاکستانیوں نے براستہ کابل سعودی عرب جانے کا راستہ اپنایا۔

مگر اب کابل میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد سکیورٹی کے مسائل اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں طالبان نے قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے چار جولائی سے کابل سے آنے والی پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث جو پاکستانی سعودی عرب جانے کے لیے کابل کا ویزہ لگوا کر پہنچے تھے وہ وہاں پھنس کر مشکل کا شکار ہو گئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا