کیا پاکستان میں فٹ بال کا رجحان بڑھ رہا ہے؟

انڈپینڈنٹ اردو نے فٹ بال ماہرین سے جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا واقعی پاکستان میں اس کھیل کا رجحان بڑھا ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟

پاکستان میں کرکٹ کی مقبولیت نے فٹ بال کو دہائیوں سے زیر کیا ہوا ہے (سکرین گریب)

آج (اتوار) کا دن فٹ بال کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج دو براعظموں کی چیمپئن فٹ بال ٹیمیں سامنے آئیں گی۔

ارجنٹائن نے برازیل کو ہرا کر جنوبی امریکہ کا سب سے بڑا فٹ بال ٹورنامنٹ کوپا امریکہ جیت لیا ہے تو دوسری جانب آج رات یورو 2020 کے فائنل میں اٹلی اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گی۔

فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے لیکن پاکستان میں کرکٹ کی مقبولیت نے اسے دہائیوں سے زیر کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالیہ کچھ سالوں سے پاکستان میں فٹ بال کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم نے پاکستان میں موجود فٹ بال تجزیہ کاروں، فٹ بالر اور ایک فٹ بال گراؤنڈ کے مالک سے بات کر کے جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا واقعی پاکستان میں فٹبال کا رجحان بڑھا ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟

ان سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ کیا یہ تاثر ٹھیک ہے کہ پاکستان میں صرف امیر طبقہ ہی اس کھیل کو شوق سے دیکھتا ہے؟

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا