کلب فٹ بال میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں؟

عالمی کلب فٹ بال کا ڈھانچہ مداحوں پر کھڑا ہے۔ مداح ہی اس کھیل کو مزید دلچسپ بناتے ہیں اور عموماً فٹ بالرز کی بھاری بھرکم تنخواہیں بھی یہی دیتے ہیں۔

عالمی کلب فٹ بال کا ڈھانچہ مداحوں پر کھڑا ہے۔ مداح ہی اس کھیل کو مزید دلچسپ بناتے ہیں اور عموماً فٹ بالرز کی بھاری بھرکم تنخواہیں بھی یہی دیتے ہیں۔

میچوں کی ٹکٹ کی فروخت کے ذریعے حاصل ہونے والے پیسے سے ان فٹ بالرز کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔

عموماً ہر شہر کے مکین اپنے شہر کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں مگر وہ لوگ جن کا تعلق اس شہر یا ملک سے نہیں ہوتا وہ کیسے فیصلہ کرتے ہیں کہ کس ٹیم کو سپورٹ کریں؟

جیسا کہ پاکستان میں شائقین کیسے انگلینڈ کے کسی شہر کی ٹیم کو سپورٹ کر سکتے ہیں جب کہ ان کا اس شہر یا ملک سے کوئی تعلق بھی نہیں؟

اس سوال کا جواب تھوڑا پیچیدہ ہے مگر اسے آسان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان میں موجود شائقین کی بیشتر تعداد انگلینڈ کے بہترین کلبوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان کلبوں میں سرفہرست مانچسٹر یونائیٹڈ ہے جو اپنی 1990 اور 2000 کی دہائی میں فتوحات اور دنیا کے بہترین اور سٹار کھلاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

آپ فٹ بال کے بارے میں جانتے ہوں یا نہیں مگر آپ ڈیوڈ بیکھم اور رونالڈو کے بارے میں ضرور جانتے ہوں گے۔ یہ دونوں کھلاڑی مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلتے تھے۔

حالیہ دنوں میں لیورپول اور چیلسی ایسے کلب ہیں جن کے مداح آپ کو پاکستان میں نظر آئیں گے۔

لیورپول نے حال ہی میں پریمیئر لیگ اور چیمپیئنز لیگ جیتی ہے جب کہ چیلسی بھی پچھلے 17 سالوں میں انگلینڈ کا کامیاب کلب بن کر سامنے آیا ہے۔

لیورپول اور مصر کے محمد صلاح کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ صلاح چونکہ مسلمان ہیں اس لیے پاکستان میں انہیں مزید پذیرائی ملتی ہے۔

مانچسٹر سٹی کلب بھی گذشتہ ایک دہائی سے پریمیئر لیگ میں جھنڈے گاڑھ رہا ہے اور اپنے پیسے کی طاقت پر دنیا کے بہترین کھلاڑی خریدنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس کے علاوہ آرسنل اور ٹوٹنھم بھی ہیں مگر وہ حالیہ سالوں میں پریمیئر لیگ نہیں جیتے اسی لیے پاکستان میں آپ کو ان کے مداح کم نظر آئیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تو کلب کی فتوحات کے باعث انہیں پذیرائی ملتی ہے جس کی وجہ سے کچھ افراد ان کلبوں کے مداح بن جاتے ہیں۔

مگر فٹ بال کے کلاسک مداح فتوحات کے پیچھے بھاگنے والے مداحوں کو پسند نہیں کرتے کیوںکہ ان کا ماننا ہے کہ آپ ایک ہی ٹیم کو فالو کریں اور ہر حال میں اسی کے ساتھ رہیں۔

اس کے علاوہ ایک بڑی وجہ سپرسٹار کھلاڑی ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں اور پھر جن کلبوں میں وہ کھیلتے ہیں انہیں ازخود ہی فالو کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

چیلسی کے لوکاکو، لیورپول کے صلاح اور مانے، مانچسٹر یونائیٹڈ کے پوگبا، مانچسٹر سٹی کے کیون ڈٰی بروئینا اور ٹوٹنھم کے ہیری کین سپر سٹارز کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تو اگر آپ کو کسی فٹ بال کلب کو چننا ہے تو آپ ان دو معیار پر آپ اپنا فٹ بال کلب چن سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال