واٹس ایپ پر خود کو پیغام کیسے بھیجیں؟

اکثر لوگ اہم باتیں یاد رکھنے کے لیے انہیں واٹس ایپ پر اپنے دوست احباب کو بھیج دیتے ہیں لیکن اس طریقے سے آپ خود کو چیزیں واٹس ایپ کر کے یاد رکھ سکتے ہیں۔

(اے ایف پی)

اکثر لوگ سودا سلف کی فہرست، دستاویزات کے سکرین شاٹ اور دیگر اہم باتیں یاد رکھنے اور نوٹ کرنے کے لیے واٹس ایپ پر اپنے دوست احباب کو پیغام کی صورت میں بھیج دیتے ہیں۔

اس طرح کے پیغامات ملنے پر جب کنفیوژن کے شکار دوست احباب پوچھتے ہیں کہ ’یہ کیا ہے اور مجھے کیوں بھیجا‘ تو کہا جاتا ہے اپنی یاد دہانی کے لیے آپ کو بھیج دیا، اسے نظر انداز کریں۔
یوں تو نوٹس کے لیے گوگل سمیت بے شمار ایپس موجود ہیں لیکن واٹس ایپ کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے لوگ ایسی ایپس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔
اگر آپ نے واٹس ایپ کے ذریعے ہی نوٹس بنانا ہیں تو دوسروں کو پیغام بھیجنا چھوڑیں اور اس طریقے سے خود کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجیں۔
واٹس ایپ پر ایک فیچر ہوتا ہے ’کلک ٹو چیٹ‘۔ اس کے ذریعے آپ ان لوگوں سے بات کر سکتے ہیں جن کے نمبر آپ کے فون میں محفوظ نہیں ہوتے۔
اسی فیچر کی مدد سے آپ خود کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔ درج ذیل طریقہ ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں ورژن کے لیے ہے۔ 
سب سے پہلے اپنے فون یا کمپیوٹر پر براؤزر کھولیں۔
اس پر “wa.me//” لکھیں اور ساتھ ہی ملک کے کوڈ کے ساتھ اپنا موبائل نمبر (wa.me//92XXXXXXXXXX) درج کر کے انٹر کر دیں۔
اگر آپ ملک کا کوڈ شامل نہیں کریں گے تو واٹس ایپ آپ کے نمبر کو غلط قرار دے دے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد آپ واٹس ایپ کے ایک پیج پر پہنچ جائیں گے۔ یہاں آپ کو اپنا نمبر سب سے اوپر نظر آئے گا اور نیچے ’ Continue to Chat‘ کا آپشن ملے۔ اس پر کلک کریں۔

واٹس ایپ کی ایک ونڈو اوپن ہو جائے گی، جس میں آپ کی تمام چیٹس کے علاوہ خود سے چیٹ کی ونڈو بھی ہو گی۔
یوں آپ دوست احباب کو پریشان کیے بغیر تمام اہم چیزیں مثلاً تصاویر، سودا سلف کی فہرستیں، یوٹیلیٹی بلز وغیرہ خود کو بھیج سکتے ہیں۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی