امریکہ میں سفری پابندیاں ختم: لیکن مسافروں کن باتوں کا خیال رکھیں؟

امریکہ نے پیر سے مخصوص ممالک سے سفر کرنے والوں پر پابندی ختم کر دی ہے اب کچھ استثنا کے ساتھ ویکسین شدہ بین الاقوامی مسافروں کو آنے کی اجازت ہو گی۔

2019  میں کرونا وبا سے پہلے امریکہ آنے والے تقریباً 79 ملین لوگوں میں سے تقریباً پانچواں حصہ یورپ سے آیا تھا (فائل تصویر: اے ایف پی)

امریکہ نے کرونا وبا پھوٹنے کے برازیل، چین، بھارت، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور یورپ کے بیشتر ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔

تاہم اب ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ویکیسنیشن کی وجہ سے ان پابندیوں میں نرمی آنے لگی ہے۔

امریکہ نے پیر سے مخصوص ممالک سے سفر کرنے والوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔ اب کچھ استثنا کے ساتھ ویکسین شدہ بین الاقوامی مسافروں کو آنے کی اجازت ہو گی۔

امریکہ ویکسین شدہ لوگوں کے لیے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ اپنی زمینی سرحدیں بھی دوبارہ کھول رہا ہے۔

ان دونوں ملکوں سے آنے والے فضائی راستے سے زیادہ زمینی راستہ استعمال کرتے ہیں۔

امریکہ میں سرحدیں کھلنے کے بعد پیدا ہونے والے کچھ سوالوں کے جواب یہاں دیے جا رہے ہیں۔

یہ تبدیلیاں کیوں ہو رہی ہیں؟

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد COVID-19 کے پھیلاؤ کو محدود کرتے ہوئے معمول کے سفر کو مزید بحال کرنا ہے۔

ٹریول انڈسٹری اور یورپی اتحادیوں نے مخصوص ملکوں سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔

امریکی شہری مہینوں سے یورپ کا سفر کر رہے ہیں اور اب یورپ دباؤ ڈال رہا ہے کہ امریکہ بھی اپنی سفری پابندیوں سے متلعق پالیسی بدلے۔

2019  میں کرونا وبا سے پہلے امریکہ آنے والے تقریباً 79 ملین لوگوں میں سے تقریباً پانچواں حصہ یورپ سے آیا تھا۔

اہم تقاضے کیا ہیں؟

امریکہ کا سفر کرنے والے تمام بالغ غیر ملکی شہریوں کو سفر سے پہلے مکمل طور پر ویکسین کرانا ضروری ہے۔

پہلے کی طرح، مسافروں کو اب بھی امریکہ روانگی کے 72 گھنٹوں کے اندر منفی COVID-19 ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

ہر ایک کو ٹیکے لگوانے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں، کچھ مستثنیات کے ساتھ، جیسے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکے لگانے کی ضرورت نہیں لیکن انہیں COVID ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح دو اور اس سے کم عمر کے بچے ٹیسٹ کے تقاضوں سے مستثنیٰ ہیں۔

ان بالغوں کے بارے میں کیا ہوگا جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی؟

چونکہ آدھی دنیا نے ویکسین نہیں لگوائی اور ویکسین لگانے کا تناسب امیر ممالک میں کہیں زیادہ ہے۔ اس صورتحال میں بائیڈن انتظامیہ ایسے لوگوں کے لیے کچھ نہیں بتا رہی جن کا تعلق ان غریب ملکوں سے ہے جہاں ویکسین لگانے کے زیادہ وسائل نہیں۔

ایسے ملکوں کی فہرست میں تقریباً 50 نام شامل ہیں جہاں 10 فیصد سے کم لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ان ممالک کے مسافروں کو آنے کے لیے امریکی حکومت سے اجازت درکار ہوگی اور یہ صرف سیاحت یا کاروباری سفر کے لیے نہیں ہو گا۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان ملکوں سے صرف ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے والوں کو ہی آنے کی اجازت دے گی۔

ایسے لوگوں کو بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز سے منظوری درکار ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کی دستاویزات کے ساتھ طبی استثنا بھی مل سکتا ہے۔

امریکیوں کو کیا کرنا پڑے گا؟

جن امریکیوں کو ٹیکے نہیں لگے انہیں بین الاقوامی سفر کے ایک دن کے اندر منفی COVID-19 ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

اگر آپ کو ویکسین لگی ہے، تو آپ کو اپنی روانگی کے تین دن کے اندر، امریکیوں اور دوسرے ممالک کے شہریوں دونوں کے لیے، ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

یہ ضابطہ امریکہ کے اندر پروازوں پر لاگو نہیں ہوتا۔

ویکسین کے قوانین کو کون نافذ کرنے جا رہا ہے؟

یہ ایئر لائنز پر منحصر ہے۔ انہیں ویکسین کے ریکارڈ کی تصدیق کرنی ہوگی اور انہیں شناختی کارڈ سے مماثل کرنا ہوگا۔

اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں ہر خلاف ورزی پر تقریباً 35,000 ڈالرز تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ائیرلائنز مسافروں کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کریں گی تاکہ بوقت ضرورت رابطہ کیا جا سکے۔

قوانین پر عمل کے لیے سی ڈی سی کے کارکن مسافروں کی سپاٹ چیکنگ کریں گے۔

کون سی ویکسین لگی ہونی چاہیے؟

عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی استعمال کے لیے منظور شدہ کوئی بھی COVID-19  ویکسین، جس میں امریکہ میں استعمال ہونے والی Pfizer، Moderna اور Johnson & Johnson کی ویکسین کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویکسین، جیسے AstraZeneca اور China's Sinovac شامل ہیں۔

فی الحال روس کی سپوتنک ویکسین کی اجازت نہیں، جو 70 ممالک میں منظور شدہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او سپوتنک کا جائزہ لے رہا ہے لیکن اس نے اس کی منظوری نہیں دی۔

اگر آپ میکسیکو یا کینیڈا سے گاڑی چلا کر آتے ہیں، یا فیری لیتے ہیں تو کیا ہوگا؟

زمینی سرحدیں صرف ’ضروری‘ سفر کے لیے کھلی ہیں۔ اب کوئی بھی ویکسین شدہ شخص امریکہ داخل ہو سکتا ہے۔ تاہم کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنٹس کو ویکسینشین کا ثبوت دکھانے کے لیے تیار رہیں۔ بچے اس سے مستثنیٰ ہیں۔

ان شرائط کا سفر پر کیا اثر پڑے گا؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ چین سے آنے والوں کو امریکہ میں جانے کی اجازت دی جائے گی لیکن گھر پر پابندیوں کی وجہ سے بہت سے چینیوں کے سفر کی توقع نہیں۔

وبائی مرض سے پہلے چینی سیاح امریکی ٹریول انڈسٹری کے لیے بہت منافع بخش تھے۔

صنعت کے ماہرین یورپ سے اڑان بھرنے والے لوگوں کی بڑی آمد کی توقع کرتے ہیں۔

انہیں امید ہے کہ سفر میں وسیع تر بحالی کے بعد عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی، امریکی ویزا پروسیسنگ کی رفتار تیز ہو جائے گی، دوسرے ممالک اپنی پابندیاں اٹھا لیں گے اور لوگ COVID حاصل کرنے کے بارے میں کم خوف محسوس کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ