کوٹے میں اضافہ: اگلے سال دو لاکھ پاکستانی حج کرسکیں گے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو دی گئی ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج کوٹا 179210 حجاج سے بڑھا کر 200000 تک کردیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا کہ تمام حجاج کو الیکٹرونک ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

حکومت نے آنے والے سال 2022 کے لیے پاکستان سے حاجیوں کا کوٹا بڑھا کر دو لاکھ تک کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو پیر کو دی گئی ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج کوٹا 179210 حجاج سے بڑھا کر 200000 تک کردیا گیا ہے۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہونے والے مذکورہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اس نئی ترتیب کی تقسیم 60 اور 40 کے حساب سے ہوگی، جس میں 60 فیصد سرکاری حجاج کے لیے اور 40 فیصد حج گروپ کے منتظمین کے لیے ہوگا۔ اسی طرح پانچ ہزار حاجیوں کا کوٹا 100 نئی نجی کمپنیوں کو دیا جائے گا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ تمام حجاج کو الیکٹرونک ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس میں صحت کے پروٹوکول کے لحاظ سے چیلنجز پر بھی بات ہوئی، جن میں چینی ویکسین کی قبولیت، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے اور ’روڈ ٹو مکہ‘ کے لیے اقدام کی منظوری شامل تھی۔

بلیک لسٹ ہونے والے حج گروپ آرگنائزرز کے معاملے پر کمیٹی نے زور دیا کہ بے ضابطگیوں سے نمٹنے کے لیے یکساں پالیسی تشکیل دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب اقلیتوں کی زیارت کی پالیسی اور تجویز پر بحث کرتے ہوئے کمیٹی کا خیال تھا کہ اس طرح کے دورے میزبان ممالک کے قوانین کے تحت ہوتے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان