سعودی عرب: جدید آرٹ کی سو روزہ نمائش کا اہتمام

سعودی عرب اور دنیا کے درمیان مکالمے اور فن کے تبادلے کے پلیٹ فارم ’درعيہ بینالے فاؤنڈیشن‘ کے زیر اہتمام سو روز تک جاری رہنے والی یہ نمائش 11 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہو گی۔

درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی جانب سے  ہم عصر آرٹ پریس کانفرنس(تصویر: ایس پی اے)

سعودی عرب کے درالحکومت ریاض کے  قریبی قصبے درعيہ میں جدید آرٹ کی نمائش ہفتے سے شروع ہو رہی ہے۔

سعودی عرب اور دنیا کے درمیان مکالمے اور فن کے تبادلے کا پلیٹ فارم ’درعيہ بینالے فاؤنڈیشن‘  (ڈی بی ایف) اس نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔

سو روز تک جاری رہنے والی نمائش 11 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہو گی۔

ریاض سے قریب واقع اس قصبے میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل الطریف کا تاریخی مقام بھی واقع ہے جو سعودی شاہی خاندان کا پہلا دارالحکومت تھا جس کی بنیاد 15ویں صدی میں رکھی گئی تھی۔

مملکت میں پہلی بار منعقد ہونے والا یہ ایونٹ سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے ثقافتی منظر نامے اور تخلیقی برادریوں کے درمیان رابطے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

یو سی سی اے سینٹر فار کنٹیمپریری آرٹ چائنا کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو فلپ تیناری کی سربراہی میں بین الاقوامی کیوریٹرز کی ایک ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بینالے فن پاروں کی نمائش چھ سیکشنز میں ہو گی۔ اس نمائش کا نام ’فیلنگ دا سٹون‘ رکھا گیا ہے اور اس دوران تقریباً 70 سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش اور جدید آرٹ کے بارے میں مکالمے پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان السعود نے کہا کہ سعودی عرب میں تخلیقی آرٹ کی بے مثال ترقی کے اس دور میں دنیا کے درمیان ثقافت اور فن تبادلہ اہم ہے۔

درعيہ بینالے نمائش ثقافتی ترقی اور فن کے فروغ میں پیش پیش ہے۔

2020 میں سعودی وزارت ثقافت کے تعاون سے قائم کی گئی درعیہ بینالے فاؤنڈیشن تخلیقی اظہار کے فروغ اور ثقافت اور فنون کے تبادلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

فاؤنڈیشن سعودی عرب آئندہ سال بینالے آرٹ کی دوسری نمائش کا انعقاد بھی کرے گی جو اسلامی فنون پر مشتمل ہو گا۔

درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی سی ای او عیا البکری نے کہا کہ ڈی بی ایف سعودی فن اور بین الاقوامی ثقافتی برادری کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’سعودی عرب کے فنون اور ثقافت کے منظر نامے میں ہونے والے ارتقا اور ترقی کے تاریخی لمحے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ بینالے آرٹ کے حوالے سے دنیا بھر کے معروف فنکاروں کے ساتھ مکالمے میں سعودی عرب کے مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہمارے عزم کی علامت ہے۔ یہ ایونٹ ثقافتی تبادلے، مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ اور سعودی عرب کی فنکارانہ برادری کو ایک اہم ثقافتی آواز فراہم کرے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی فن