ویسٹ انڈیز کے تین مزید کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

چھ کھلاڑیوں کے کووڈ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوجانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملاقات کرے گا تاکہ تعین کیا جا سکے کہ دورہ جاری رہے گا یا نہیں۔

کراچی میں 14 دسمبر کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے  نکولس پورن پاکستان کے بابر اعظم کو آؤٹ کرتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان کے دورے پر آئے ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں کرونا وائرس کے پانچ مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے تین متاثرہ افراد کھلاڑی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کراچی میں سب سے حالیہ ٹیسٹنگ میں ون ڈے انٹرنیشنل کے کپتان شے ہوپ، سپنر عقیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز سمیت اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور ٹیم کے ڈاکٹر اکشے من سنگھ کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ تینوں کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے اور آنے والے میچوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل ہی شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیس، کائل میئرز اور عملے کے ایک رکن کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ پہلے سے ہی 10 دن کے قرنطینہ میں ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تین مزید کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں کھلاڑیوں کی مزید کمی ہوگئی ہے، جس میں اہم کھلاڑیوں کیرن پولرڈ، جیسن ہولڈر، آندرے رسل اور ایون لویس پہلے ہی سکواڈ کا حصہ نہیں۔ 

تین میچوں کی ٹی 20 سیزیز میں ویسٹ انڈیز دو میچوں میں ہار چکا ہے، جبکہ آخری میچ آج متوقع ہے۔ 

ون ڈے میچوں کی سیزیز ہفتے کے اختتام پر شروع ہوگی۔ 

اس صورت حال میں دورے کا جاری رہنا غیر یقینی ہوگیا ہے۔ 

چھ کھلاڑیوں کے کووڈ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوجانے اور بلے باز ڈیون تھومس کے زخمی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملاقات کرے گا تاکہ تعین کیا جا سکے کہ دورہ جاری رہے گا یا نہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ