جب تک دادو کی ٹیم نہ آجائے کراچی کنگز کا حامی ہوں: علی گل پیر

کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر کو پی ایس ایل کی وجہ سے سجنے والے ماحول اور دوستوں کی بیٹھک میں حصہ لینے کا شوق ہے، مگر کرکٹ کے موسمی ماہرین سے وہ بھی گھبراتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن رواں دواں ہے جس میں ملک کی چھ بڑی ٹیمیں جیت کا تاج حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جہاں ایک طرف شائقین کرکٹ کی موجیں ہیں، وہیں حسب ضرورت کرکٹ دیکھنے والے افراد پی ایس ایل کے بخار سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستانی کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر بھی کرکٹ کے اتنے شوقین نہیں لیکن انہیں پی ایس ایل کی وجہ سے سجنے والا ماحول اور دوستوں کی بیٹھکوں میں حصہ لینے کا شوق ہے، جن میں مختلف کھلاڑیوں اور ٹیمیوں پر تبصرے ہوتے ہیں۔ البتہ وہ اس دوران کرکٹ کے موسمی ماہرین سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے علی گل پیر نے بتایا کہ 1999 کے ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی تھی۔ ’ماضی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت افسوس کن اور تنازعات کا شکار رہی ہے۔ اسی وجہ سے میں پی ایس ایل کو اتنا فالو نہیں کرتا جبکہ میں نے اس متعلق وی لوگز بنائے ہیں۔ مجھے مجموعی طور پر پی ایس ایل کی وجہ سے بننے والا ماحول اور لوگوں کا جوش و خروش اچھا لگتا ہے۔ لیکن میں ویسے میں کسی مخصوص ٹیم کو فالو نہیں کرتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

علی نے بتایا کہ کرکٹ دیکھنے کا اصل مزہ سٹیڈیم میں ہے ٹی وی پر نہیں۔ ’میں صرف پاکستان کے بڑے میچز ہی جیسے ورلڈ کپ، ٹی وی پر دیکھنا پسند کرتا ہوں لیکن وہ بھی دوستوں کے ساتھ ایک بیٹھک کی صورت میں۔ ہم دوست ساتھ بیٹھتے ہیں، پیزا منگواتے ہیں اور میچ دیکھتے ہیں۔ البتہ سٹیڈیم کا ماحول ٹی وی کے مقابلے میں انتہائی دلچسپ ہوتا ہے اس لیے سٹیڈیم میں ہی میچز دیکھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’پی ایس ایل کے سیزن کے دوران میں کرکٹ کے موسمی ماہرین کی باتوں پر بس مسکراتا ہوں اور حامی میں اپنا سر ہلا دیتا ہوں۔ اس لیے کیوں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ لاجک کام نہیں کرتی یہ جنونی حد تک کرکٹ کے شوقین ہوتے ہیں۔ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انہیں سب معلوم ہے۔ مگر مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل بہت ہی غیر متوقع ہے۔ مگر پھر بھی پی ایس ایل کے دوران بچے بوڑھے سب کرکٹ کے ماہر بن جاتے ہیں۔‘

پی ایس ایل 7 میں اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑی کے بارے میں بتاتے ہوئے علی کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے 20 سالوں سے کراچی میں رہ رہے ہیں اس لیے کراچی کی ہی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، جب تک دادو کی کوئی ٹیم نہ آ جائے۔

ان کے پوچھا گیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں  تو انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم۔ ’وہ میری نظر میں اب تک کے سب سے بہتریں کھلاڑی ہیں اور بہت اچھی بلے بازی کرتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ