’پاکستانی وزیر اعظم بہادر ہیں‘: روسی صدر کا یہ ویڈیو بیان جعلی ہے

روسی صدر پوتن کا پاکستانی وزیر اعظم اور اسلام آباد کے دورہ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے جو جعلی ہے۔

صدر پوتن اس ویڈیو میں یوکرینی فوج کے متعلق گفتگو کر رہے ہیں جبکہ  سب ٹائٹلز میں  پاکستانی وزیر اعظم کے متعلق گفتگو نظر آ رہی ہے(سکرین گریب)

ٹوئٹر پر روسی صدر ولادی میر پوتن کا ایک ویڈیو کلپ اتوار سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے معتبر اخبار دی گارڈیئن کی اس 30 سکینڈز کے ویڈیو کلپ میں پوتن روسی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تاہم اس ویڈیو میں ایک مسئلہ ہے۔ ویڈیو کے سب ٹائٹلز میں بتایا جا رہا ہے کہ پوتن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہادر کہہ رہے ہیں۔

اسی طرح آگے چل کر انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بڑے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کے لیے جلد پاکستان آئیں گے۔

سب ٹائٹلز کی ابتدا میں روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ ’جو بھی یہ سمجھ رہا ہے کہ روس یوکرین میں اکیلا ہے وہ جھوٹ کہہ رہا ہے۔‘

’رواں ہفتے میں نے پاکستان کے بہادر وزیراعظم کی مہمان نوازی کی۔ انہوں نے دورہ روس کی میری دعوت پر مغربی دباؤ کو مسترد کیا۔‘

سب ٹائٹلز کے مطابق: ’ہم نے افغانستان اور تجارتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔‘

’بہت جلد میں ایک بڑے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کرنے پاکستان جاؤں گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم درحقیقت یہ ویڈیو کلپ صدر پوتن کی 25 فروری کو ایک تقریر سے لیا گیا ہے۔

اس کلپ میں صدر پوتن کہہ رہے ہیں: ’میں ایک مرتبہ پھر یوکرین کی مسلح افواج کے اہلکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نیو نازی اور (یوکرینین سخت گیر قوم پرستوں) کو اپنے بیوی، بچے اور بزرگوں کو بطور ڈھال استعمال نہ کرنے دیں۔

’آپ اقتدار کو اپنے ہاتھ میں لے لیں، جس سے ہمیں کسی معاہدے پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔‘

صدر پوتن کی اصل تقریر کی خبر اور ویڈیو اس لنک پر دیکھی اور پڑھی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے تاحال روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی آگاہی نہیں دی۔

اس کلپ کے جعلی ہونے کے حوالے سے کچھ قابل ذکر شخصیات بھی ٹویٹ کر رہی ہیں۔

صحافی معید پیرزادہ نے بھی اسے جعلی قرار دیتے ہویے لکھا

دی ولسن سینٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی ایشیا مائیکل کوگن مین نے ابھی اپنی ٹویٹ میں اس کلپ کے جعلی ہونے کی نشان دہی کی۔

انہوں نے لکھا:

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان