پیپلز پارٹی مارچ: ’جیالوں کے لیے گنے کی فصل کاٹ کر کیمپ لگایا‘

وسیع رقبے پر پھیلے اس کیمپ میں مارچ کے شرکا کے لیے بستر بھی لگائے گئے ہیں جبکہ رات کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں پراٹھے، چکن اور بریانی کا بندوبست کیا گیا تھا۔

کراچی میں مزار قائد سے اسلام آباد کے لیے اتوار کو روانہ ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے شرکا کے لیے ضلع بدین کی تحصیل ماتلی کے گاؤں کپری موری میں ایک کیمپ لگایا گیا ہے۔

وسیع رقبے پر پھیلے اس کیمپ میں مارچ کے شرکا کے لیے بستر بھی لگائے گئے ہیں جبکہ رات کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں پراٹھے، چکن اور بریانی کا بندوبست کیا گیا تھا۔

کیمپ کے قریبی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث ساری رات جنریٹر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایمرجنسی کے لیے ایمبولینس کے علاوہ موبائل ہسپتال اور فائر برگیڈ کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

اس کیمپ کی میزبانی کرنے والے محمد اسماعیل ہالیپوٹو نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ انہیں ’جیالوں کا میزبان بن کر خوشی ہوئی ہے۔ جس جگہ کیمپ لگا ہے وہاں گنے کی فصل کھڑی تھی مگر جیالوں کی آمد کا سن کر میں نے اپنی گنے کی فصل کاٹ کر کیمپ لگایا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد اسماعیل ہالیپوٹو کے مطابق سیاسی طور پر ان کی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ جیالے ہیں۔

’میرے چچا علی اصغر ہالیپوٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پی پی پی ٹکٹ پر بدین کے ضلع ناظم بھی رہے۔ انھوں نے مجھے کہا کہ جیالوں کے لیے کیمپ لگانا ہے تو میں نے خوشی خوشی اہتمام کیا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا