صوابی: امن کبڈی ٹورنامنٹ میں پنجاب کی ٹیم فاتح

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہلوانوں کے درمیان موسم بہار میں کبڈی کا ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں مہمان صوبے کی ٹیم نے نو پوائنٹ سے جیت حاصل کر لی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہلوانوں کے درمیان موسم بہار میں کبڈی کا ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں مہمان صوبے کی ٹیم نے نو پوائنٹ سے جیت حاصل کر لی۔

امن کبڈی ٹورنامنٹ کے نام سے اس تقریب کا انعقاد 10 فروری سے 18 مارچ تک تحصیل رزڑ کے علاقے چھوٹا لاہور میں ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی چار ٹیموں اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی آٹھ ٹیموں نےحصہ لی۔  

منتظمین میں شامل احتشام خان کے مطابق یہ کبڈی ٹورنامنٹ گذشتہ 16 سالوں سے چھوٹا لاہور میں ہر سال موسم بہار میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق یہ پہلی بار تھا کہ صوبہ پنجاب کی ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

احتشام خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے حضرو، گوجرانوالہ، ہری پور اور واہ کینٹ کے ٹیمیں شامل تھیں جبکہ صوابی سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں زیدہ، کنڈا، کڈی، چھوٹا لاہور، جلسئی، اسماعیلہ، ٹانکوے اور شاہ منصور کی ٹیمیں شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ 35 دن تک چلتا رہا، جس میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلے۔ صوابی اور پنجاب کی ٹیمیں فائنل تک پہنچیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کبڈی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کبڈی کے میچ میں ایک ٹیم میں 12 تک کھلاڑی ہوتے ہیں جن میں سے چار کبڈی پلئیرز مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو پکڑنے کے لیے گراؤنڈ میں ہوتے ہیں جبکہ باقی کھلاڑی سائیڈ پر بیٹھ کر باری باری پوائنٹ کے لیے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ آور ہوتے ہے اور پہلوان صرف تین سیکنڈ میں ایک دوسرے سے جان چھڑواتے ہیں۔

ان کے بقول جس ٹیم نے 40 پوائنٹ پہلے حاصل کیے وہی ٹیم جیت جاتی ہے۔ فانئل میں گوجرانوالہ کی ٹیم پہلے 40 پوائنٹ کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ صوابی ٹیم نے 31 پوائنٹس حاصل کیے۔

احتشام نے بتایا کہ میچ میں تین ریفریز ہوتے ہیں، جو پوائنٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ پہلوانوں کو مقابلے کے دوران زخمی ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔

’ہمارے اصول سخت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک کبڈی میچوں میں کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کی ٹیم اب جہلم جائے گی اور وہاں کے کبڈی پہلوانوں سے مقابلہ کرے گی۔

کبڈی فائنل میں حصہ لینے والے پنجاب کے علاقے جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان محمد عمیر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ صوابی میں میچ کھیل کر انہیں بہت اچھا لگا اور انہیں لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا۔

پہلوان عمیر نے کہا کہ اس طرح کے میچ منعقد ہونے چاہییں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے تاکہ اوروں میں اس کھیل میں دلچسپی بڑھے۔

ان کا کہنا تھا: ’کبڈی نوجوانوں کو نشے سے دور کرتی ہے، برے کاموں سے بچاتی ہے اور یہ بہت صحت مند کھیل ہے۔‘

ضلع صوابی علاقہ کنڈا کے پہلوان اکمل خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی ٹیم سے شکست کھائی لیکن ہم اپنے کھیل سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیم کبڈی میں مہارت رکھتی ہے اس کے مقابلے میں ہماری کھلاڑی اچھا کھیلے اور چند پوائنٹ سے ہارے تو یہ ہار نہیں ایک طرح سے جیت ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا