برطانوی کوچ جو لیاری کے بچوں کو سکھانے اور ساتھ لے جانے آئے

ان بچوں کے درمیان بعد میں مقابلے کرائے جائیں گے اور آخر میں انہی بچوں میں سے 25 بہترین بچوں کو سوئنڈن فٹ بال کلب کی سکالرشپ پر کراچی سے سوئنڈن ٹاؤن لے جایا جائے گا۔ 

برطانیہ کے سوئنڈن فٹ بال کلب کے کوچ ایلکس پائیک ان دنوں کراچی میں ہیں جہاں وہ ایم سی فٹ بال کلب کے گراؤنڈ میں لیاری کے 15 سال سے کم عمر تین سو بچوں کی کوچنگ کر رہے ہیں۔

ان بچوں کے درمیان بعد میں مقابلے کرائے جائیں گے اور آخر میں انہی بچوں میں سے 25 بہترین بچوں کو سوئنڈن فٹ بال کلب کی سکالرشپ پر کراچی سے سوئنڈن ٹاؤن لے جایا جائے گا۔ 

ایلکس پائیک نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’کراچی کے لیاری ٹاؤن میں فٹ بال ایک مقبول کھیل سمجھا جاتا ہے۔ یہاں بچے اور نوجوان گلی میں فٹ بال کھیلتے ہیں۔ یعنی یہ سٹریٹ فٹ بال کھلاڑی ہیں۔ جو بہت تیز، باصلاحیت اور چیلینج قبول کرنے والے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جن بچوں کی ہم تربیت کر رہے ہیں یہ فٹ بال کے کھیل کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ فٹ بال کے ان کے پیار کو دیکھ کر میں بہت متاثر ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اگرچہ یہ بچے بہترین کھیلتے ہیں مگر ان کو تربیت کی ضرورت ہے۔ جب سے ہم نے ان کی ٹریننگ شروع کی ہے، یہ بچے انتہائی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ جب میں بات کرتا ہوں یا دوسرے کوچ بات کرتے ہیں، تو یہ غور سے سنتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ کھیل اور جو کچھ کر رہے ہیں اسے پسند کرتے ہیں۔‘ 

ایلکس پائیک کے مطابق ان تین سو بچوں میں سے 25 کو سکالرشپ دی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ فٹ بال کوچز کے لیے بھی ایک سکیم ہے، جس میں ابھی آٹھ کوچ آئے ہیں، ان میں دو کوچز کو سکالرشپ پر سوئنڈن فٹ بال کلب لے  جا کر پروفیسشنل تربیت دی جائے گی۔ 

’یہ سکالرشپ ان بچوں کے لیے بہترین موقع ہے جس کے دوران بچے تربیت لے کر پروفیشنل فٹ بال کے کھلاڑی بن سکیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال