سکھر: سی ایس ایس کی مفت تیاری کروانے والے استاد

انگریزی ادب میں کینیڈا سے ماسٹرز اور ڈھائی سال آسٹریلیا میں ادب پر تحقیق کرنے والے آئی بی اے کے پروفیسر غلام حسین منگن ہار مختلف نجی فلاحی اداروں میں بلا معاوضہ لیکچر دیتے ہیں۔

(سکرین گریب)

کچھ لوگوں کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے جو اپنی تمام عمر اس کام میں صرف کر کے سکون حاصل کرتے ہیں۔

پروفیسر غلام حسین منگن ہار طالب علموں کو مفت انگریزی کلاسز دیتے ہیں۔ اعلیٰ امتحانات کی مفت تیاری کے لیے نومبر سے مارچ تک سکھر پبلک سکول میں مفت کوچنگ کرتے ہیں جہاں درجنوں طلبہ انگلش کی تعلیم حاصل کرکے سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحانات دیتے ہیں۔

اب تک سینکڑوں افسران ملک بھر میں ان کی اس کاوش کی وجہ سے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔

سکھر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر غلام حسین منگن ہار ایک مڈل کلاس گھرانے میں پیدا ہوئے اور محنت مزدوری کرکے تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے معاشیات، ادب اور فلسفے میں ماسٹرز ڈگری  حاصل کی۔ ایل ایل بی کا امتحان بھی پاس کیا ۔

1984 میں سکالر شپ پر انگریزی ادب اور زبان میں ماسٹرز کی ڈگری کینیڈا سے حاصل کی اور ڈھائی سال تک آسٹریلیا میں ادب پر تحقیقات بھی کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یونی ورسٹی آف اوریگون سے بھی انہوں نے خصوصی انگلش کورسز کیے اور اپنی زندگی کے تیس سال مختلف کالجوں میں لیکچرار کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔

انڈپینڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر غلام حسین منگن ہار نے بتایا کہ ’میں ایک چپڑاسی کا بیٹا ہوں۔ محنت مزدوری کرکے تعلیم حاصل کی۔ پہلی ملازمت جب ریلوے میں ملی تو 120 روپے تنخواہ تھی۔ غربت کوئی مسئلہ نہیں ہے صرف سچی لگن اور محنت کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔‘

اس وقت سکھر آئی بی اے میں انگریزی پروفیسر کے طور پر کام کرنے والے غلام حسین منگن ہار عمر کے اس حصے میں بھی مختلف نجی فلاحی اداروں میں بلا معاوضہ لیکچر دیتے ہیں۔

پروفیسرغلام حسین کے حوالے سے ان کے ایک شاگرد زیبر احمد نے بتایا کہ ’ان کی دی گئی تعلیم کے بدولت مجھ جیسے سینکڑوں نوجوان باعزت روزگار کما رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس