چمن کا صرف بارڈر ہی نہیں جاجک کباب بھی مشہور ہیں

کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی چمن آئے اور حاجی جمعہ خان کے جاجک کباب نہ کھائے تو سمجھیں ’اس کا چمن کا دورہ نامکمل ہے۔‘

بلوچستان کے ضلع چمن کا جب بھی نام لیا جاتا ہے لوگوں کے ذہن میں اس کی مشہور زمانہ سرحد یا دیگر کاروباری نوعیت کے خیالات آتے ہیں۔

مگر چمن میں مال روڈ کے کارنر روڈ گلی میں واقع حاجی جمعہ خان کے جاجک کباب بھی بہت مشہور ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی چمن آئے اور حاجی جمعہ خان کے جاجک کباب نہ کھائے تو سمجھیں ’اس کا چمن کا دورہ نامکمل ہے۔‘

یہ کباب اس لیے مشہور ہیں کیونکہ انہیں بنانے والے کئی نسلوں سے یہی کام کر رہے ہیں۔

ان کے مشہور ہونے کی ایک اور وجہ مصالحہ جات ہیں۔

حاجی جمعہ خان جاجک کباب کی دکان کے بالکل سامنے ایک اور دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ انہیں حاجی جمعہ خان کی دکان کے سامنے ہمیشہ موٹر سائیکل سواروں کی لمبی قطاریں دکھائی دیکھتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چمن کے مشہور کباب فروخت کرنے والی اس دکان کے مالک سمیع اللہ کے مطابق وہ یہ کام دہائیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔

’ہمارے کباب اس لیے مشہور ہیں کہ ہم بہترین اور اچھے مصالحے استعمال کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کلیجی، پیاز وغیرہ سے بناتے ہیں اور تازہ چیزیں تیار کرتے ہیں۔

’ایک پلیٹ 250 روپے کی جبکہ تین بندوں کے لیے کھانا 750 روپے کا ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا