وٹس ایپ: نئے فیچرز کے لیے یورپی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کی پچھلی اپ ڈیٹ ناقابل یقین حد تک متنازع تھی، اور اس کی وجہ سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ وہ پیرنٹ کمپنی میٹا کو صارفین کی نجی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ 

ماسکو میں 10 نومبر 2021 کو لی گئی تصویر میں سمارٹ فون کی سکرین پر امریکی انسٹنٹ میسجنگ سافٹ ویئر واٹس ایپ کا لوگو (اے ایف پی)

انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی ایپ وٹس ایپ نے نئے فیچرز کے لیے اپنی یورپی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ میں وٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس کے لیے پالیسی میں نئے حصے شامل کیے گئے ہیں۔

نئی اپ ڈیٹس میں وٹس ایپ کی کمیونٹیز سروس اور اس کی تفصیلات شامل ہیں جیسے پہننے والی اشیا جیسا کہ فیس بک کے رے بین چشمے، اور اوتار کے ساتھ یہ کس طرح تعامل کرے گا۔

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کی پچھلی اپ ڈیٹ ناقابل یقین حد تک متنازع تھی، اور اس کی وجہ سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ وہ پیرنٹ کمپنی میٹا کو صارفین کی نجی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ 

یہ ہنگامہ اتنا زیادہ تھا کہ 2021 کے شروع میں وٹس ایپ کو اس میں مہینوں کی تاخیر کرنی پڑی تھی۔

اس پورے عرصے میں، وٹس ایپ نے اصرار کیا کہ وہ خبریں گمراہ کن ہیں، اور یہ کہ وہ میٹا کو ڈیٹا فراہم نہیں کرے گا۔ لیکن اس نے اعتراف کیا کہ وہ صارفین کو پالیسی کی تفصیلات مناسب طریقے سے بتانے میں ناکام رہا ہے۔

اس بار کہا گیا ہے کہ نئی اپ ڈیٹس کا مقصد صرف نئے فیچرز کے لیے راستہ بنانا ہے اور اس سے واٹس ایپ کے کام کرنے کے انداز میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس سال وٹس ایپ میں نئے فیچرز لائیں گے۔ اور یورپی خطے میں لوگوں کو اس بارے میں مزید معلومات دے رہے ہیں کہ ہم پرائیویسی کے تحفظ کے لیے کس طرح کام کرتے ہیں۔‘

’چاہے آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں۔ یہ فیچرز واٹس ایپ سروس کو چلانے اور آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے طریقے کو تبدیل نہیں کرتے۔‘

نئی تبدیلیاں بنیادی طور پر چار خصوصیات سے متعلق ہیں: نئے کمیونٹی ٹولز، پہنی جانے والی ڈیوائسز (Wearables)، اواتار اور وٹس ایپ پر کاروبار۔

کمپنی نے زور دیا ہے کہ یہ خصوصیات زیادہ تر اختیاری ہیں اور صارفین اگر چاہیں تو انہیں آن کرنے یا کمیونٹیز میں شامل ہونے سے رک سکتے ہیں۔

اپ ڈیٹس میں وٹس ایپ نے اس بات پر زور دیا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا مطلب ہے کہ بات چیت کو ان کے بھیجنے والے یا وصول کنندہ کے علاوہ کوئی بھی پڑھ یا سن نہیں سکتا اور ’یہ (پالیسی) کبھی تبدیل نہیں ہو گی۔‘

وٹس ایپ نے اپنی یورپی رازداری کی پالیسی آن لائن فراہم کر رکھی ہے، جہاں اس کا موازنہ دوسرے ورژنز سے کیا جا سکتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی