وٹس ایپ آڈیو پیغام رسانی میں تبدیلیاں

صوتی پیغامات بھیجنا اس ایپ کے استعمال کی اہم وجہ بن گیا ہے: صارفین مختصرآڈیو بھیج سکتے ہیں اور لکھے بغیر بات چیت کر سکتے ہیں۔ وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے صارفین روزانہ سات ارب صوتی پیغامات بھیجتے ہیں۔

یہ تصویر 23 مارچ 2022 کو فرانس میں لی گئی تھی جس میں موبائل میسیجنگ ایپ وٹس ایپ کا لوگو نمایاں ہے  (تصویر: اے ایف پی)

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن وٹس ایپ نے اپنی ایپ میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صوتی پیغامات بھیجنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

صوتی پیغامات بھیجنا اس ایپ کے استعمال کی اہم وجہ بن گیا ہے: صارفین مختصرآڈیو بھیج سکتے ہیں اور لکھے بغیر بات چیت کر سکتے ہیں۔ وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے صارفین روزانہ سات ارب صوتی پیغامات بھیجتے ہیں۔

اب یہ ایپ بہت سی بہتریاں لا رہی ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ آڈیو پیغامات چیٹ سے باہر بھی سنے جا سکیں گے، ریکارڈنگ کو درمیان میں روکا جا سکے گا اور دیگر کے ساتھ فاسٹ پلے بیک کا آپشن بھی ہوگا جس کی مدد سے تمام آڈیو پیغامات سنے جا سکیں گے۔

کچھ تبدیلیاں ایسی بھی ہوں گی جن کی مدد سے موجودہ خصوصیات کو بہتر بنایا جائےگا۔ وٹس ایپ نے طویل عرصے سے صارفین کو یہ سہولت دے رکھی ہے وہ آڈیو پیغام کو ڈیڑھ یا دو گنا تیز رفتار سے سن سکیں۔ لیکن اب تک یہ سہولت عام پیغامات تک محدود تھی، فارورڈڈ میسجز کے لیے نہیں تھی۔

دیگرتبدیلیاں بالکل نئی ہیں۔ مثال کے طور پر، اس سے پہلے صارفین کو ایک آڈیو پیغام ایک ہی بار میں ریکارڈ کرنا پڑتا تھا اور پھر اسے فوراَ بھیجنا پڑتا تھا- لیکن اب اسے روک کر دوبارہ ریکارڈ کیا جا سکے گا اور بھیجنے سے پہلے اپنی ریکارڈنگ سنی بھی جاسکے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وٹس ایپ نے اپنے اعلان میں کہا کہ ’آڈیو پیغامات کی وجہ سے لوگ فوری اور آسان طریقے گفتگو کر سکتے ہیں۔‘

’آواز کے ذریعے جذبات یا جوش و خروش کا مظاہرہ متن سے زیادہ فطری ہے اور بہت سے حالات میں وٹس ایپ پر آڈیو پیغامات رابطے کی ترجیحی شکل ہیں۔‘

’اس کو استعمال کرنا کسی کے لیے بھی آسان ہے۔ آپ کے خاندان کے افراد کے لیے جو لکھنے سے گریز کرتے ہیں، آپ کے دوستوں کے لیے جن کو کہانیاں سنانا پسند ہے، آپ کے ساتھیوں کے لیے جنہیں حوصلہ افزا الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے یا آپ کے لیے جب آپ ایک طویل دن کے اختتام پر اپنے ساتھی کی آواز سننا چاہتے ہوں۔‘

وٹس ایپ نے کہا کہ نئے فیچرز’ آئندہ ہفتوں‘ میں آئیں گے۔


  بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہماری ویب سائٹ پر کچھ لفظ درست طریقے سے دکھائی نہیں دے رہے۔ ہم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

ادارہ اس کے لیے آپ سے معذرت خواہ ہے۔ 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی