حماس اسرائیل تنازع: غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کا ’سینٹر‘

دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی طرح ٹک ٹاک کو بھی صارفین کی جانب سے توہین آمیز اور گمراہ کن پوسٹس کے حوالے سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا نشان 7 ستمبر 2023 کو ادارے کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران دیوار پر نصب دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کی جنگ والی پوسٹس سے نمٹنے کی کوشش کے طور پر ایک ’کمانڈ سینٹر‘ اور مزید اقدامات کر رہا ہے۔

دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی طرح ٹک ٹاک کو بھی صارفین کی جانب سے توہین آمیز اور گمراہ کن پوسٹس کے حوالے سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

خاص طور پر ٹویٹر / ایکس کو غیر قانونی اور گمراہ کن مواد کے معاملے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا اس نے بحران کے رد عمل میں ’اپنی کمیونٹی کی حفاظت اور پلیٹ فارم کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے فوری طور پر اہم وسائل اور افراد متحرک کیے ہیں۔‘

اس میں ایک کمانڈ سینٹر کا آغاز بھی شامل ہے جس میں ’ہماری 40 ہزار افراد پر مشتمل سیفٹی پروفیشنلز کی عالمی ٹیم کے اہم ارکان شامل ہوں گے‘، حالانکہ اس بارے میں بہت کم معلومات دی گئی ہیں کہ یہ کمانڈ سینٹر اصل میں کرتا کیا ہے۔

یہ ’گرافک اور پرتشدد مواد‘ کی شناخت کے لیے اپنے خودکار ڈیٹیکشن سسٹم کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا تاکہ یہ نہ صرف صارفین تک جائے بلکہ انسانی ماڈریٹرز بھی پریشان کن پوسٹس کا شکار نہ ہوں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک مزید منتظمین کو بھی شامل کر رہا ہے جو عربی اور عبرانی بولتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس نے خاص طور پر بحران کے تناظر میں گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات کو بھی دور کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں، سوشل نیٹ ورکس پر غلط معلومات پھیل گئی ہیں، جس میں متعدد مقبول لیکن جھوٹی ویڈیوز ویب پر پھیل رہی ہیں۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ اس ’مصنوعی میڈیا کو ہٹادے گی جس کو اس طرح سے ایڈٹ، تقسیم یا ملایا گیا ہے جس سے ہماری کمیونٹی کو حقیقی دنیا کے واقعات کے بارے میں گمراہ کیا جاسکتا ہے۔‘

اس نے فیکٹ چیکرز کے ساتھ اپنے کام کی طرف بھی اشارہ کیا، جو پوسٹوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ درست ہیں۔ جب کسی پوسٹ کو چیک کیا جا رہا ہوتا ہے تو اسے فار یو فیڈ سے ہٹا دیا جاتا ہے جو الگورتھمک سفارشات کا استعمال کرتا ہے، اور اگر سچائی کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہے تو ٹک ٹاک اسے اس فار یو فیڈ سے ہٹا دے گا اور ایک بینر لگائے گا، تاہم یہ اسے سائٹ پر رکھے گا۔

ٹک ٹاک نے صارفین کے متعدد آپشنز کی طرف بھی اشارہ کیا جو انہیں مخصوص پوسٹس کو چھپانے کے لیے دستیاب ہیں۔ اس میں کسی بھی پوسٹ پر ’دلچسپی نہیں‘ پر کلک کرنا شامل ہے جو وہ کم دیکھنا چاہتے ہیں، اور ایسے مواد کی اطلاع دینا شامل ہے جو گمراہ کن ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر - یہ دونوں(کام) کسی بھی پوسٹ پر دیئے گئے اختیارات سے کیے جاتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی