سعودی عرب اگلے سال ای گیمنگ ورلڈ کپ کا انعقاد کرے گا

ای سپورٹس ورلڈ کپ کا پہلا سیزن اگلے موسم گرما میں متوقع ہے، جس میں ٹورنامنٹس کے آٹھ ہفتوں کے میلے میں مجموعی طور پر 45 ملین ڈالر کے انعام دیے جائیں گے۔

سات ستمبر 2022 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی ای- سپورٹ گیمرز فورم نیکسٹ ورلڈ (فیاض نورالدین / اے ایف پی)

سعودی عرب کی جانب سے پیر کو کہا گیا ہے کہ وہ ای سپورٹس ورلڈ کپ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جس کا آغاز اگلے سال ہوگا اور اس سے مقامی سطح پر ہزاروں ملازمتوں کے راستے کھلیں گے۔

سعودی ولی عہد شہزاداہ محمد بن سلمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ’ای سپورٹس ورلڈ کپ گیمنگ کا سب سے بڑا عالمی مرکز بننا سعودی عرب کے سفر کا اگلا فطری قدم ہے۔‘

پچھلے سال، شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے گیمنگ سیکٹر کے لیے 38 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔

ان اقدامات کا مقصد 2030 تک سعودی عرب میں 39,000 ای سپورٹس سے متعلق ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

حکام سعودی عرب کو ’گیم ڈویلپرز کے لیے جنت‘ بنانا چاہتے ہیں تاکہ سعودی اور عربی ثقافت کو ڈیجیٹل شعبے میں فروغ دیا جا سکے، قومی ای سپورٹس حکمت عملی کے مطابق، 2030 تک کم از کم 30 ایسی گیمز بنائی جائیں گی جو دنیا بھر میں دوسری موجود آن لائن گیمز کا مقابلہ کر سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ای سپورٹس ورلڈ کپ کا پہلا سیزن اگلے موسم گرما میں متوقع ہے، جس میں ٹورنامنٹس کے آٹھ ہفتوں کے میلے میں مجموعی طور پر 45 ملین ڈالر کے انعام دیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ای سپورٹس ورلڈ کپ ’مختلف سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل ہو گا جو سیاحوں کو دارالحکومت کی طرف راغب کریں گے اور اسے گیمنگ کیپٹل میں تبدیل کریں گے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹورنامنٹ میں تمام انواع میں دنیا کے مقبول ترین گیمز شامل ہوں گے اور ای سپورٹس کی تاریخ کا سب سے بڑا انعامی مقابلہ ہو گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی