عمرہ زائرین پرمٹ کی پابندی کریں: سعودی وزارت حج 

سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ عمرے کے لیے ’نُسک‘ پورٹل سے پیشگی وقت بک کرلیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

28 جون 2023 کی صبح خانہ کعبہ کا طواف (عبدالغنی بشیر/ اے ایف پی)

سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ عمرے کے لیے ’نُسک‘ پورٹل سے پیشگی وقت بک کرلیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

وزارت حج وعمرہ نے زائرین حرم کو لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل سے بچانے کےلیے عمرہ پرمٹ کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت عمرہ زائرین اپنے لیے اس وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جب انہیں سہولت ہو اور حرم شریف میں رش بھی نہ ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت حج کے مطابق: ’نسک پورٹل کے ذریعے دن اور وقت کا انتخاب کرکے پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پرمٹ کا حصول عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہے۔‘

عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد بہتر ہے کہ زائرین وقت مقررہ سے کچھ دیر قبل حرم شریف پہنچ جائیں۔

اگر وقت پرپہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو تو بہتر ہے کہ پرانے پرمٹ کو منسوخ کرکے نیا پرمٹ جاری کروا لیا جائے۔

واضح رہے کرونا کی وبا کے دوران عمرہ پرمٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا تھا جس کے بغیر کوئی شخص عمرہ کےلیے مکہ مکرمہ نہیں جا سکتا تھا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا