پاکستان 20 سال بعد سہ فریقی کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

پی سی بی کے مطابق 2025 کے دوسرے مہینے میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

سات ستمبر، 2017 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ پچ کا معائنہ ہو رہا ہے (اے ایف پی)

پاکستان 20 سالوں میں پہلی مرتبہ اگلے برس فروری میں سہ فریقی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں بتایا کہ 2025 کے دوسرے مہینے میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دئبی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین راجر ووس اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ لاسن نائیڈو سے ملاقات کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی، جس کے مطابق دونوں ٹیمیں جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

محسن نقوی نے دونوں بورڈز کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی دورے کی دعوت دی۔

بیان کے مطابق پاکستان 2025 میں طے شدہ چیمپئنر ٹرافی کی میزبانی کا منتظر ہے، جس میں دنیا کی بہترین ون ڈے ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے آخری مرتبہ اکتوبر، 2004 میں سہ فریقی ٹورنامنٹ منعقد کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے نے حصہ لیا تھا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ