حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اعلان کیا ہے۔
اتوار اور پیر کی شب فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے۔
توٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کمی کی گئی ہے۔
فنانس ڈویژن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ’آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے فرق کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی صارفین کی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔‘
پیٹرول کی قیمت 259.10 روپے سے کم ہو کر 249.10 روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت 262.75 روپے سے کم ہو کر 249.69 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 169.62 سے کم ہو کر 158.47 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 154.05 روپے سے کم ہو کر 149.13 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتیں 16 ستمبر سے اگلے 15 دن تک برقرار رہیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو مہینوں کے دوران یہ مسلسل چوتھی بار کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول بنیادی طور پر نجی نقل و حمل، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایندھن کی کم ہوتی قیمتوں سے درمیانے اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ میں نمایاں طور پر ریلیف ملتا ہے۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی آرہی ہے، خام تیل کی قیمتوں کی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پی ایس او ایڈ جسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔
ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی کے بعد یہ دسمبر 2021 سے بھی کم سطح پر آگئیں۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ رگ زون کے مطابق گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 69.08 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ مئی 2023 کی سطح سے بھی نیچے آ کر 65.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔
گذشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے نیچے گر کر 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ کر رہی تھیں۔
لیبیا نے خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس کے بعد سپلائی میں اضافے کے سبب بھی قیمتیں گریں۔