امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد اتوار کو 50 تک جا پہنچی، جس پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
انہوں نے ہفتے کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا: ’ٹیکساس، امریکہ میں ہولناک سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں۔
Deeply saddened by the loss of precious lives in the tragic flash floods in Texas, USA.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 5, 2025
Hope the ongoing rescue efforts will be successful in saving more people from this natural calamity.
Having suffered a similar incident in north west Pakistan just a few days ago, we can…
’امید ہے کہ جاری ریسکیو آپریشن کامیاب ہو گا اور مزید لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں گی۔‘
شدید بارشوں اور اس سے سیلاب کا آغاز جمعے کو اُس وقت ہوا جب امریکہ میں تعطیلات کا آغاز ہو رہا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چند گھنٹوں کے دوران مہینوں کی بارش پڑی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ امریکہ کے موسمیاتی ادارے نے مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھی حالیہ دنوں میں ایسے ہی ایک سانحے سے گزر چکا ہے۔
’چند روز قبل پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ایک ایسے ہی واقعے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جان سے گئے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں صدر ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔‘
پاکستان میں 26 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں سے اب تک 66 افراد جاں بحق اور 127 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔
ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے باعث شدید موسم کی شدت اور تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔