روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو مشرقی امور کے علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہےاور جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں کو کوئی شخص زندہ نہیں ملا ہے۔
تاس نیوز نے روپورٹ کیا ہے کہ ’اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی زندہ نہیں ملا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق ’روس کی ایمرجنسیز کی وزارت کی زمین پر موجود ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کا جائزہ لے رہی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔‘
روس کی ایمرجنسیز کی وزارت کے مطابق اس طیارے پر 49 افراد سوار تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل خبر رساں ادارے اے ایف پی نے روسی گورنر کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’جمعرات کو 49 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ مشرقی روس کے علاقے امور میں اچانک راڈار سے غائب ہو گیا تھا۔‘
بعد میں ایمرجنسیز کی وزارت نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر حادثے کے فوراً بعد لکھا تھا کہ ’روسی ریسکیو اہلکاروں کو راڈار سے غائب ہونے والے اینتونوو-24 مسافر طیارے کا ملبہ ملا ہے۔‘
وزارت نے بتایا کہ ’ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کو طیارے کا مرکزی حصہ دکھائی دیا ہے جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔‘