سابق ہسپانوی سٹار فٹبالر ژاوی کی ملازمت کے لیے درخواست جعلی: انڈیا

انڈیا کی فٹ بال فیڈریشن نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ سابق ہسپانوی کوچ ژاوی ہرنانڈیز نے انڈین ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی ہے۔

بارسلونا کے ہسپانوی کوچ ژاوی ہرنانڈیز آٹھ جنوری، 2022 کو سپینش لیگ فٹبال میچ کے دوران ردعمل دیتے ہوئے (اے ایف پی)

انڈیا کی فٹ بال فیڈریشن نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ سابق ہسپانوی کوچ ژاوی ہرنانڈیز نے انڈین ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی ہے۔

فیڈریشن کے مطابق سابق بارسلونا فٹبالر کی جانب سے ای میل پر موصول ہونے والی مبینہ درخواست جعلی نکلی۔

فیڈریشن نے ہفتے کو بتایا کہ اسے ای میلز کے ذریعے دو درخواستیں موصول ہوئیں، جو مبینہ طور پر ژاوی اور مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گواردیولا کی طرف سے بھیجی گئی تھیں، مگر دونوں ہی جعلی نکلیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ژاوی نے انڈیا کی قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست دی ہے۔

ژاوی جون 2024 میں بارسلونا سے برطرف کیے جانے کے بعد سے کسی ٹیم کے ساتھ منسلک نہیں۔

پیپ گواردیولا نے، جنہیں دنیا کے سرفہرست کوچز میں شمار کیا جاتا ہے، مانچسٹر سٹی کے ساتھ جون 2027 تک معاہدہ کیا ہوا ہے۔

انڈیا اس وقت ہسپانوی کوچ مانولو مارکیز کے متبادل کی تلاش میں ہے جو رواں ماہ کے آغاز میں محض آٹھ میچز میں ایک فتح حاصل کرنے کے بعد باہمی رضامندی سے عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔

ان کی مدت ملازمت ایک سال سے بھی کم رہی۔ انڈین فیڈریشن نے بتایا ہے کہ 170 امیدواروں میں سے تین نام فائنل کیے جا چکے ہیں، جنھیں فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال