حسن ابدال: گاڑی برساتی نالے میں گرنے سے دو خواتین کی موت، بچے سمیت تین لاپتہ

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں گذشتہ رات ایک مسافر گاڑی کے برساتی نالے میں گرنے سے دو خواتین کی موت واقع ہوئی، جب کہ مزید دو عورتیں اور ایک سالہ بچہ لاپتہ ہیں۔

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں گذشتہ رات ایک مسافر گاڑی کے برساتی نالے میں گرنے سے دو خواتین کی موت واقع ہوئی، جب کہ مزید دو عورتیں اور ایک بچہ لاپتہ ہیں۔

ریسکیو 1122 اٹک کے ترجمان محمد فاروق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حادثہ تحصیل حسن ابدال کے علاقے جھاریکا میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محمد فاروق نے مزید بتایا کہ گاڑی کے مسافروں میں سے پانچ افراد لاپتہ تھے، جن میں سے دو خواتین کی لاشیں مل گئی ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق: ’دو خواتین اور ایک سالہ بچے کی تلاش جاری ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ واٹر سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سوار تھے، جو واہ کینٹ میں نیو سٹی فیز ٹو کے رہائشی ہیں اور جھاری کس کے گاؤں ڈھیری میں فیملی فنکشن سے واپس آ رہے تھے۔  

محمد فاروق کا کہنا تھا کہ گاڑی کو زیادہ رفتار یا اندھیرے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ نالے کے بہتے پانی میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان