پاکستان اور آرمینیا میں سفارتی تعلقات قائم: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور ان کے آرمینین ہم منصب کے درمیان چین میں باضابطہ طور پر مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میرزویان کے ساتھ باضابطہ طور پر مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔

اسحاق ڈار نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ پاکستان جلد آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے جا رہا ہے۔

اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم نہیں تھے۔

اسحاق ڈار اور آرارات میرزویان کے درمیان اعلامیے کا تبادلہ چین کے ساحلی شہر تیانجن میں ہوا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے آج ایک جاری بیان میں مزید کہا کہ ’تاریخی پیش رفت کے طور پر دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر اپنے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق ’دونوں رہنماؤں نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی روابط میں کام کریں گے تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔‘

پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں عدم تعلقات علاقائی، جغرافیائی اور سیاسی اختلافات کی بنیاد پر تھے جس میں پاکستان نگورنو کاراباخ تنازعے میں آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی حمایت کرتا رہا ہے۔

س ماہ کے اوائل میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہا تھا۔

یہ علاقہ بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ سمجھا جاتا ہے مگر زیادہ تر آرمینیا کی حمایت یافتہ فورسز کے قبضے میں ہے۔

یہ علاقہ قفقاز میں واقع ہے اور اس تنازعے کی وجہ سے ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور کئی بار جنگ بھی ہو چکی ہے۔
 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان