ڈیلی میل کے مالک کا اخبار ٹیلی گراف خریدنے کے لیے 50 کروڑ پاؤنڈ کا معاہدہ

اس سے قبل ابوظہبی کے تعاون سے چلنے والی ایک سرمایہ کاری فرم کی جانب سے خریداری کی کوشش اس وقت کی کنزرویٹو حکومت نے روک دی تھی۔

14 نومبر، 2025 کو لندن میں لی گئی یہ تصویر برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے ماسٹ ہیڈ کو دکھا رہی ہے (اے ایف پی)

ڈیلی میل کے ناشر نے ٹیلی گراف میڈیا گروپ کو خریدنے کے لیے 500 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ڈیلی میل اینڈ جنرل ٹرسٹ (ڈی ایم جی ٹی) نے ریڈ برڈ آئی ایم آئی سے ٹیلی گراف خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل ابوظہبی کے تعاون سے چلنے والی ایک سرمایہ کاری فرم کی جانب سے خریداری کی کوشش اس وقت کی کنزرویٹو حکومت نے روک دی تھی۔

ڈی ایم جی ٹی اور ریڈ برڈ آئی ایم آئی اب خصوصی مذاکرات کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جس میں وہ معاہدے کو حتمی شکل دیں گے اور ریگولیٹری درخواستیں تیار کریں گے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’یہ عمل تیزی سے مکمل ہو گا۔‘

ثقافت کی سیکریٹری لیسا نینڈی اس ممکنہ نئے معاہدے کا جائزہ لینے والی ہیں، جس کا اعلان ہفتے کی صبح کیا گیا۔

محکمۂ ثقافت، میڈیا اور کھیل کے ترجمان نے کہا ’سیکریٹری آف سٹیٹ ایک ممکنہ نئے معاہدے کے اعلان کا نوٹس لے رہی ہیں۔

وہ ٹیلی گراف کے کسی بھی نئے خریدار کا جائزہ عوامی مفاد اور غیر ملکی ریاستی اثر و رسوخ سے متعلق میڈیا انضمام کے قوانین کے تحت لیں گی۔‘

ڈی ایم جی ٹی کے چیئرمین لارڈ رتھرمیئر نے کہا ’میں طویل عرصے سے ڈیلی ٹیلی گراف کا معترف رہا ہوں۔ میری فیملی اور میں اخبارات اور ان صحافیوں سے گہری محبت رکھتے ہیں جو انہیں تشکیل دیتے ہیں۔

ڈیلی ٹیلی گراف برطانیہ کا سب سے بڑا اور بہترین معیار کا بروڈ شیٹ اخبار ہے اور میں اس کی عزت کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس کی غیر معمولی تاریخ ہے اور کئی دہائیوں سے اس نے برطانیہ کی قومی بحث کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کرس ایونز ایک بہترین ایڈیٹر ہیں اور ہم ارادہ رکھتے ہیں کہ انہیں نیوز روم میں سرمایہ کاری کے لیے وسائل فراہم کریں۔ ہماری ملکیت میں، ڈیلی ٹیلی گراف بالکل ڈیلی میل کی طرح ایک عالمی برانڈ بن جائے گا۔‘

اس خریداری کے بعد ٹیلی گراف ڈی ایم جی ٹی کے میڈیا اداروں کے گروپ کا حصہ بن جائے گا، جس میں میٹرو، دی آئی پیپر اور نیو سائنٹسٹ بھی شامل ہیں۔

میڈیا گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلی گراف میں ’خاطر خواہ سرمایہ کاری‘ کرے گا اور اس کی بین الاقوامی توسیع کو تیز کرے گا، خاص طور پر امریکہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ۔ 

ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیلی گراف ڈی ایم جی ٹی کی دیگر اشاعتوں سے اداریاتی طور پر آزاد رہے گا۔

ریڈ برڈ آئی ایم آئی کے ترجمان نے کہا ڈی ایم جی ٹی اور ریڈ برڈ آئی ایم آئی نے آج اعلان کردہ اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیزی سے کام کیا ہے، جسے جلد ہی سیکریٹری آف سٹیٹ کو جمع کرایا جائے گا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا